اردو
Sunday 19th of November 2017
code: 84051
حجت‌الاسلام والمسلمین مروی: النُجَباء ایک جہادی تنظیم کا مصداق کامل اور اعلی نمونہ ہے

کی رپوررٹ کے مطابق حوزات علمیہ کے امور میں النُجَباء اسلامی مزاحمت تحریک کے معاون جناب حجت‌الاسلام سید علاءالدین الجزائری نے نجف اشرف میں حوزات کے امور میں دفتر رہبر معظم انقلاب کے معاون برائے تعلقات عامہ جناب حجت‌الاسلام والمسلمین احمد مروی سے ملاقات اور بات چیت کی ہے۔
حجت‌الاسلام الجزائري نے النُجَباء اور عراق اور شام کی سطح پر ثقافتی، تعلیمی، سماجی اور جہادی شعبوں میں اس مزاحمت تنظیم کی کارکردگی پر مفصل روشنی ڈالی۔
انھوں نے النُجَباء کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران اور بطور خاص حضرت آیت اللہ العظمی امام سید علی خامنہ ای کی جانب سے محاذ مزاحمت [بالخصوص عراق] کو فراہم کردہ امداد و حمایت کا شکریہ ادا کیا۔
حجت‌الاسلام والمسلمین مروی نے اسلامی مقدسات کے تحفظ میں النُجَباء اسلامی مزاحمت تحریک کے کردار کو قابل قدر قرار دیا جس کے لئے اس تحریک کے مجاہدین نے عراق اور شام میں اپنے خون کا نذرانہ پیش کیا ہے۔
نیز انھوں نے النُجَباء کو ایک جہادی تنظیم کا مصداق کامل قرار دیا جو مختلف شعبوں میں امت اسلامی کے فرزندوں کے لئے نمونۂ عمل ہوسکتی ہے۔

user comment
 

latest article

  چینی شیعہ زائرین کربلا کی پذیرائی کرنے میں مصروف
  اربعین حسینی کے موقع پر امریکی خاتون نے شیعہ مذہب قبول کر لیا
  نجف اشرف اور کربلائے معلی میں ایام اربعین کے دوران اردو زبان ...
  ایمریٹس ائیر لائن نے پاکستانی زائرین کو لے جانے سے انکار کر ...
  شامی فوج نے دیر الزور کو داعش سے آزاد کرا لیا
  بیروت میں دوسری بین الاقوامی فلسطین کانفرنس کی اختتامی ...
  نائیجیریا؛ مسجد میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں پانچ نمازی ...
  غزہ پر اسرئیل کی جانب سے زہریلی گیس کے استعمال کا انکشاف
  پاکستان میں شہباز شریف کو وزیر اعظم نامزد کرنے کا فیصلہ
  صہیونی حکومت کے خلاف جنگ جاری پر رہبر انقلاب اسلامی کی تاکید