کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صدر اشرف غنی نے عید الاضحی کے موقع پر اپنے پیغام میں کشیدہ تعلقات کے خاتمے کے لئے پاکستان کو جامع مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے مسلح طالبان سے بھی کہا کہ وہ امن کے عمل میں شامل ہوجائیں۔
افغانستان کے صدر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ پرامن تعلقات ہمارا قومی ایجنڈہ ہے۔
اشرف غنی نے کہا کہ پاکستان کو اس بات پر کس طرح قائل کیا جاسکتا ہے کہ ایک مستحکم افغانستان خود پاکستان اور پورے خطے کو مدد فراہم کرےگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں مسلح گروہوں سے بھی کہنا چاہتے ہیں کہ وہ ہتھیار ڈال دیں۔ انہوں نے افغانستان میں سرگرم مسلح طالبان گروہ سے کہا کہ اگر تم لوگ افغان شہری ہو تو آؤ امن کے عمل میں شامل ہوجاؤ اور جنگ کو ختم کردو۔
اس سے پہلے افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ نے بھی عیدالاضحی کی مناسبت سے اپنے پیغام میں مسلح گروہوں سے کہا تھا کہ وہ جنگ کو ختم کردیں اور امن کے عمل اور قومی دھارے میں شامل ہوجائیں