اردو
Friday 19th of April 2024
0
نفر 0

نام نہاد امریکی اتحاد نے اپنے فضائی حملوں میں اکسٹھ عام شہریوں کو مارنے کا اعتراف کر لیا

داعش مخالف نام نہاد امریکی اتحاد نے عراق و شام میں اپنے فضائی حملوں میں مزید اکسٹھ عام شہریوں کے جاں بحق ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

داعش مخالف نام نہاد امریکی اتحاد نے جمعے کو ایک بیان میں کہا کہ گذشتہ جولائی کے مہینے میں اس اتحاد کے فوجیوں نے اپنے حملوں میں عام شہریوں کے مارے جانے کی دسیوں رپورٹوں کا جائزہ لیا جس کے نتیجے میں اندازہ لگایا کہ مرنے والے عام شہریوں کی تعداد اکسٹھ رہی ہے۔
امریکی اتحاد نے اپنے بیان میں دعوی کیا کہ اتحادی فوجیوں کے حملوں میں عام شہریوں کے مرنے کے بارے میں بعض رپورٹیں صحیح نہیں تھیں اور داعش مخالف اتحاد چار سو پچپن مزید رپورٹوں کا جائزہ لے رہا ہے جن میں اتحادی فوج کے توپخانوں اور فضائی حملوں میں عام شہریوں کے مرنے کی بات کہی گئی ہے۔
امریکی حکام کے اعتراف کے مطابق عراق اور شام میں داعش مخالف نام نہاد امریکی اتحاد کے حملوں میں اگست دوہزارچودہ سے مرنے والے عام شہریوں کی تعداد چھے سو پچاسی تک پہنچ گئی ہے۔
آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق اور شام میں نام نہاد داعش مخالف امریکی اتحاد کے حملوں میں مرنے والے عام شہریوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے جس کا اس اتحاد نے اب تک اعتراف کیا ہے۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

مسجد الاقصی پر صہیونیوں کا حملہ، فلسطینیوں کا ...
وہابی دعوت؛ حضرت زینب (س) کا حرم منہدم کیا جائے
صومالیہ کے دار الحکومت میں بم دھماکہ، درجنوں ...
موغادیشو میں وہابی دہشت گردوں کےخودکش حملہ میں 20 ...
عالم اسلام کو درپیش چیلنجز اور انکا راہ حل
قرآن كريم كا جديد پنجابی ترجمہ
دریائے اردن کے مغربی ساحل میں یہودیوں نے ایک مسجد ...
فلسطینی قوم کی حمایت عالم اسلام کی ترجیح
اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل كی جانب سے امريكا میں ...
یمن میں اشیائے خوردنی کی شدید قلت

 
user comment