اردو
Tuesday 23rd of April 2024
0
نفر 0

شیعیان کشمیر کے اوقاف سے متعلق لاتعلق افراد کی بیان بازی مضحکہ خیز

شیعیان کشمیر کے اوقاف سے متعلق لاتعلق افراد کی بیان بازی مضحکہ خیز

سرینگر/جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر دفتر پر تنظیمی اراکین و عاملین اور شعبہ جوانان کے الگ الگ اجلاس تنظیم کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی صدارت میں منعقد ہوئے۔ اجلاسوں میں تنظیمی امورات زیر بحث لائے گئے اور خصوصی طور پر تنظیم کی بڑھتی ہوئی دینی و سماجی سرگرمیوں کے پیش نظر مالی اخراجات کی حصولیابی کے طور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں تنظیم کو بنیادی اکائیوں کی سطح پر مزید فعال اور متحرک بنانے کیلئے اراکین و عاملین کی تجاویز پر مبنی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں عالمی سطح پر وحدت مسلمین بالخصوص دنیائے شیعیت کے خلاف عملائی جارہی شرانگیز سازش اور وادی کشمیر میں اس سازش کے اثرات کے قلع قمع کیلئے اراکین و عاملین کو بنیادی اکائیوں کی سطح پر متحرک رہنے کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے کہا کہ اسلام دشمن طاغوتی قوتوں نے ایک نئی حکمت عملی اختیار کی ہوئی ہے جس کے تحت شیعیت کا لبادہ اوڑھ کر زرخرید آلہ کاروں کو مختلف ٹی وی چینلوں کی وساطت سے اصحاب النبیؐ اور امہات المؤمنین کے خلاف غلیظ زبان استعمال کرنے کی ترغیب دے کرشیعیت کے خلاف جذبات کو بھڑکایا جارہا ہے ۔ اس منصوبہ بندی کا سب سے بڑا ہدف انقلاب اسلامی ایران اور نظام ولایت فقیہ کا خاتمہ اور مسلمانوں کے مختلف اہل مسالک کے درمیان تشدد اور کُشت و خون کیلئے راہ ہموار کرنا ہے۔MI-6 کے اس گھناونے منصوبے سے عام لوگوں کو باخبر رکھنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔

اس موقعہ پر آغا صاحب نے شیعیان کشمیر کے وقف جات سے متعلق کچھ شکست خوردہ افراد جن کا شیعوں کے اوقاف سے دور کا بھی عمل دخل نہیں کی طرف سے بیان بازی کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ شیعیان کشمیر کے اوقاف کی سرپرستی اورانتظام و انصرام شیعیان کشمیر کے ان قدیم اور معروف ترین دینی تنظیموں کی نگرانی میں ہے جن پر ریاست کی شیعہ برادری کا غیر متزلزل اعتماد ہے۔انہوں نے کہا کہ فرضی اوقاف اور کاغذی چیرمین ان شکست خوردہ عناصر کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے۔ موقوفات شیعہ کا رونا روکر یہ شکست خوردہ عناصر شیعہ برادری کو گمراہ کرکے اپنے مکروہ عزائم کی تکمیل نہیں کرسکتے۔   

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

سات عظیم الشان مساجد مسلم دنیا کے منفرد عجائبات ...
انيسویں بين الاقوامی قرآنی نمائش میں قرآن كريم ...
پوری طاقت سے مکتب اہل بیت (ع) کا تحفظ کرنا چاہئے
قدس شہر میں تاریخی ناموں کی تبدیلی؛ صہیونیوں کی ...
خصوصی رپورٹ: اہم شیعہ شخصیات، کالعدم دہشت گرد ...
افغانستان میں طالبان کا حملہ، گیارہ پولیس اہلکار ...
نریندر مودی نے گجراتی مسلمانوں کے قتل عام کا حکم ...
اسلام مخالف ريلی میں وايلڈرز كی شركت
اسلام کو خطرہ قرار دے کر ویٹی کن بھی اسلام اور ...
فرانس ؛ پوليس نے مسجد كی بے حرمتی كے الزام میں چند ...

 
user comment