اردو
Thursday 25th of April 2024
0
نفر 0

صومالیہ میں دو بم دھماکوں میں 85 افراد ہلاک اور 100 زخمی

صومالیہ کےدارالحکومت موغا دیشومیں یکے بعد دیگرے دو بم دھماکوں میں 85 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صومالیہ کےدارالحکومت موغا دیشومیں یکے بعد دیگرے دو بم دھماکوں میں 85 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پہلے حملے میں دارالحکومت موغادیشو کی شاہراہ " کے فائیو" میں واقع ایک ہوٹل کو نشانہ بنایا گیا۔ دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی سفاری ہوٹل کے مرکزی دروازے سے ٹکرادی جس کے نتیجے میں 85 افراد ہلاک ہوگئے۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی وجہ سے ہوٹل کی عمارت منہدم ہوگئی اور آس پاس موجود گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

پولیس نے اس دھماکے میں 100 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طورپرقریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں بعض کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

شہدائے مدافع حرم کے ’’بے سر کمانڈروں‘‘ کی یاد ...
بنگلہ ديش؛ اسلام كی توہين كرنے والے مصنف كی ...
صہیونی ریاست کی آخری سانسیں
نيويارك میں ابراہيمی اديان كے آرٹ شاہكاروں كی ...
طالبان کو چند ممالک کی پس پردہ حمایت حاصل/ ...
عراق کے صوبہ الانبار میں 34 وہابی داعش دہشت گرد ...
انگلستان کی مساجد میں جشن عید میلاد النبی (ص) کا ...
مجلس وحدت مسلمین ملتان کی ضلعی کابینہ کا اعلان، ...
اسرائیل، سعودی عرب کو ایٹم بم فراہم کرے: صیہونی ...
حکومت عوام کے بنیادی مسائل حل کرے. مولانا حسین ...

 
user comment