اردو
Wednesday 22nd of November 2017
code: 84225
صہیونی حکومت کے خلاف جنگ جاری پر رہبر انقلاب اسلامی کی تاکید

رہبر معظم انقلاب اسلامی  حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے مزاحمتی تحریک کی عالمی علماء یونین کے سربراہ شیخ ماہر حمود کے نام اپنے پیغام میں اسرائیل کے خلاف جد وجہد اور جہاد پر تاکید کرتے ہوئےفرمایا: فلسطین کی آزادی اور نجات  کے مقدس جہاد کے سلسلے میں اللہ تعالی کا وعدہ قطعی اور یقینی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں فرمایا: فلسطین کی آزادی اور نجات کے سلسلے میں اسلامی ممالک کے علماء ، دانشوروں اور سیاستدانوں پر اہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔ اس مقدس جہاد میں اسلام اور مسلمانوں کی فتح یقینی ہے اور آج علماء اور دانشوروں کی کانفرنس اس سلسلے کی اہم کڑی ہے۔

 لبنان میں دوسری عالمی علما کانفرنس بیروت میں فلسطین کے عنوان سے آج شروع ہوئی جو کل تک جاری رہے گی۔

شیخ ماہر حمود نے کہا ہے کہ مزاحمتی تحریک کی عالمی علماء یونین کی کانفرنس بالفوراعلامیے کے سو سال پورے ہونے کےموقع پر منعقد ہو رہی ہےاور اس کا مقصد یہ بتانا ہے کہ فلسطین علاقے کا اہم ترین مسئلہ ہے۔

واضح رہے کہ بالفور اعلامیہ یا ڈکلیریشن  1917میں اس وقت کے برطانوی وزیر خارجہ آرٹر جیمز بالفور نے صیہونی سیاستدان اور برطانوی رکن پارلیمنٹ والٹرروٹشیلڈ کو خطاب کرتے ہوئے جاری کیاتھا۔ جس میں سرزمین فلسطین میں اسرائیلیوں کو بسانے کی بات کی گئی تھی اور یہ اعلامیہ قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی تشکیل کا نقطہ آغاز شمار ہوتاہے۔

user comment
 

latest article

  چینی شیعہ زائرین کربلا کی پذیرائی کرنے میں مصروف
  اربعین حسینی کے موقع پر امریکی خاتون نے شیعہ مذہب قبول کر لیا
  نجف اشرف اور کربلائے معلی میں ایام اربعین کے دوران اردو زبان ...
  ایمریٹس ائیر لائن نے پاکستانی زائرین کو لے جانے سے انکار کر ...
  شامی فوج نے دیر الزور کو داعش سے آزاد کرا لیا
  بیروت میں دوسری بین الاقوامی فلسطین کانفرنس کی اختتامی ...
  نائیجیریا؛ مسجد میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں پانچ نمازی ...
  غزہ پر اسرئیل کی جانب سے زہریلی گیس کے استعمال کا انکشاف
  پاکستان میں شہباز شریف کو وزیر اعظم نامزد کرنے کا فیصلہ
  صہیونی حکومت کے خلاف جنگ جاری پر رہبر انقلاب اسلامی کی تاکید