اردو
Friday 29th of March 2024
0
نفر 0

سفياني کا کوفہ پر تسلط (حصہ دوم)

سفياني کا کوفہ پر تسلط (حصہ دوم)

نيز اميرالمۆمنين(ع) فرماتے ہيں: "مشرق کي طرف بھيجا ہوا سفياني لشر جب کوفہ ميں داخل ہوگا تو کيا خون بہايا جائےگا اور کيا پيٹ پھاڑے جائيں گے، کتنے اموال لوٹے جائيں گے اور کتنا خون ضائع کيا جائے گا"- (10)

اميرالمۆمنين(ع) اپنے خطبے کے ضمن ميں فرماتے ہيں: "سفياني کا لشکر کوفہ ميں داخل ہوگا اور کسي کو نہيں چھوڑےگا مگر يہ کہ قتل کردےگا- قيمتي اشياء کو ديکھتا ہے اور ہاتھ نہيں لگاتا ليکن بچوں کو پکڑتا ہے اور ان کے سر قلم کرتا ہے"- (11) عمار ياسر کي روايت کے مطابق "سفياني کوفہ ميں داخل ہوکر آل محمد(ص) کے حبداروں اور شيعوں کو قتل کرےگا اور ايک مشہور شخصيت وہاں قتل کرے گا"- (12)

4- مولا اميرالمۆمنين(ع) حکام کي حالت اور نقابدار جاسوسوں کي بات کرتے ہيں جو اپنے آپ کو تمہارے دين کےپيروکار ظاہر کريں گے اور تمہاري شناخت کريں اور تم ميں سے ہر ايک کے بارے ميں رپورٹ ديں گے- اس طرح کے افراد حرامزادوں کے سوا کچھ بھي نہ ہونگے"- (13) 

5- سفياني کے ہاتھ کوفہ کي ويراني

ارشاد رباني ہے:

"اور کوئي بستي نہيں مگر يہ کہ ہم اسے ہلاک کر ديں گے قيامت کے دن سے پہلے يا اسے سخت عذاب ميں مبتلا کريں گے يہ کتاب ميں لکھي ہوئي بات ہے"- (14)

مُقاتل کہتے ہيں: "شہر کوفہ کي ويراني آل ابي سفيان سے تعلق رکھنے والے عنبسہ کے بيٹے سفياني کے ہاتھوں ہوگي"- (15) حذيفہ کہتے ہيں کہ رسول اللہ(ص) نے فرمايا: "سفياني کي سپاہ کوفہ ميں اترےگي اور کوفہ کے اطراف کو ويران کرے گي"- (16)

 

حوالے جات:

10- مروزي، الفتن، ج1، ص301، ج878-

11- سيّدابن طاووس، الملاحم و الفتن، ص423، ب157-

12- شيخ طوسي، الغيبـة، ص464، ح479-

13- شيخ طوسي، الغيبـة، ص450، ح453-

14- سورة إسراء (17)، آية 58-

15- مقدسي، البدء و التّاريخ، ج4، ص103-

16- ثعلبي، الکشف، و البيان، ج8، ص95-

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

عقل کا استعمال اور ادراکات کا سرچشمہ
عید مباہلہ
آیہٴ” ساٴل سائل۔۔۔“ کتب اھل سنت کی روشنی میں
انہدام جنت البقیع تاریخی عوامل اور اسباب
ماہ رمضان کے دنوں کی دعائیں
جمع بین الصلاتین
ہم اور قرآن
نہج البلاغہ کی شرح
شفاعت کا مفہوم
شب قدر کو کیوں مخفی رکھا گیا؟

 
user comment