اردو
Sunday 10th of December 2023
0
نفر 0

یہودیوں نے القدس کی القرمی کالونی میں فلسطینیوں کے گھروں کو آگ لگا دی

مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں اور غاصب یہودیوں کے درمیان منگل کے روز جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

یہ جھڑپیں پرانی بلدیہ کی القرمی کالونی میں ہوئیں۔عینی شاھدوں کا کہنا ہے کہ یہودی آباد کاروں نے کالونی میں رہائش پذیر متعدد فلسطینیوں کے گھروں کی کھڑکیوں کو آگ لگا دی جس کے بعد اہل القرمی اور غاصب یہودیوں کے درمیان لڑائی شروع ہو گئی۔

انہوں نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں نے اسرائیلی فوج کی نگرانی میں فلسطینیوں کے گھر نذر آتش کرنا شروع کئے۔ حملہ آور دھمکیاں دے رہے تھے کہ اگر اہل علاقہ نے مزاحمت کی کوشش کی تو وہ القرمی کالونی کا جلا کر خاکستر کر دیں گے۔ 

اس موقع پر لگائی گئی آگ کو بھجانے کے لئے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں تاخیر سے پہنچیں۔  یاد رہے کہ القرمی کالونی مقبوضہ بیت المقدس کے فصیلی شہر کے السریا اور عقبہ الخالدیہ کے علاقوں کو آپس میں ملاتی ہے۔ غاصب یہودی کئی سالوں سے یہاں پر آباد فلسطینیوں کی جائیدادوں پر قبضہ کے لئے کوشاں ہیں۔


source : http://www.abna.ir/data.asp?lang=6&Id=187793
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

اسلام فوبیا کی نئی لہر؛ ایک بار پھر اللہ تعالی کا ...
مصر کی تاریخی مسجد "ابراہیم دسوقی" کی پندرہ دنوں ...
ایک ایرانی سنی اعتکاف میں شیعہ ہوگئے
صومالیہ میں صدارتی محل کے قریب کار بم کا دھماکہ، ...
عالم اسلام کو درپیش چیلنجز اور انکا راہ حل
کربلا
بیلجیم کے اسٹوڈنٹس حرام گوشت کھانے پر مجبور
اٹلی میں ایک نئی مسجد کی افتتاحی تقریب کے دوران ...
صیہونی حکومت کے وحشیانہ و مجرمانہ... قائد انقلاب ...
تعليمات اسلامی پر خصوصی توجہ ؛ محكمہ اوقاف مصر كے ...

 
user comment