بحرین کے سپریم کورٹ نے شیعہ سیاسی قیدیوں کی جانب سے دائر کی گئ رٹ مسترد کردی ہے۔
قیدی شیعہ رہنماوں نے عدالت عالیہ میں درخواست دائر کی تھی کہ بحرینی جیلوں میں انہیں جسمانی ایذائيں پہنچائي جارہی ہیں اور عدالت اس مسئلے کی تحقیقات کرے۔
یاد رہے کہ بحرین کے سیاسی قیدیوں نے یہ بھی مطالبہ کیا تھا کہ عدالت عالیہ ان کا میڈیکل چک اپ کروائے تاکہ جسمانی ایذاؤں کے ثبوت مل سکیں ۔
بحرین میں قید شیعہ رہنماوں کے وکیل نے بتایا ہے کہ عدالت نے 25 نومبر کو ان قیدیوں کے کیس کی سماعت کرنے کی تاریخ دی ہے جبکہ یہ مہلت دفاع کے لئے ناکافی ہے۔
بحرین کی حکومت پر الزام ہے کہ اس نے شیعہ سیاسی لیڈروں کو دہشتگردی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
شیعہ لیڈروں کو حالیہ انتخابات سے پہلے گرفتار کیا گيا تھا۔
امینسٹی انٹرنیشنل اور ہیومین رائٹس واچ سمیت دیگر انسانی حقوق تنظیموں نے شیعہ اکثریت کے خلاف بحرین کی حکومت کی پالیسیوں کی مذمت کی ہے۔
source : http://www.abna.ir