اردو
Tuesday 30th of May 2023
0
نفر 0

یونسکو میں مالک اشتر کے نام امیرالمؤمنین (ع) کے خط کی رجسٹریشن عنقریب

قومی کمیٹی برائے عالمی حافظہ ــ یونسکو (Memory of the World - UNESCO) کے سربراہ نے کہا کہ قم کے آیت اللہ العظمی مرعشی نجفی کتب خانے میں محفوظ، مالک اشتر کے نام حضرت امام علی امیرالمؤمنین علیہ السلام کے تاریخی خط کا تاریخی نسخہ عنقریب یونسکو کی عالمی میموری میں ثبت کرایا جارہا ہے۔ 

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق قومی کمیٹی برائے عالمی حافظہ ــ یونسکو (Memory of the World - UNESCO) کے سربراہ حجت الاسلام سیدمحمدعلی احمدی ابہری نے رسا خبر ایجنسی سی گفتگو کرتے  ہوئے کہا ہے کہ یونسکو عالمی حافظہ کمیٹی برائے اندراج تاریخی کتب و آثار، نے اپنے کام کا آغاز 1992 سے کیا ہے اور ایران نے 1997 سے اس کمیٹی میں تاریخی کتب و تہذیبی آثا کا اندراج کروانا شروع کیا ہے۔  جبکہ ہر ملک سالانہ صرف دو آثار رجسٹر کرواسکتا ہے چنانچہ اس سال دو قلمی آثار اس عالمی ادارے میں رجسٹریشن کے لئے پیش کئے جارہے ہیں جن کا انتخاب پہلے ہی ہوچکا ہے جبکہ حضرت امام امیرالمؤمنین علی علیہ السلام کا وہ تاریخی خط بھی عمدہ ترین تاریخی آثار میں شمار ہوتا ہے جو آپ علیہ السلام نے مصر کے گورنر حضرت مالک اشتر رضوان اللہ تعالی علیہ کے نام تحریر فرمایا تھا۔ 

حجت الاسلام احمدی ابہری نے کہا: امام علی علیہ السلام کے خط کا قدیمی مخطوط نسخہ قم المقدسہ میں آیت اللہ العظمی نجفی مرعشی (رح) کے کتب خانے میں محفوظ ہے اور قومی کمیٹی برائے عالمی حافظہ ـ یونسکو کے ماہرین دوسرے مرحلے میں تاریخی آثار عالمی حافظہ ـ یونسکو میں ثبت کروانے کے سلسلے میں اس نسخے پر تحقیق کررہے ہیں اور یہ نسخہ عنقریب عالمی حافظہ یونسکو میں ثبت کروایا جائے گا۔


source : http://abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

القاعدہ، حزب اللہ اور حماس (2) / لنک
فرانس ؛ صدر اسلام میں حکومت کی تشکیل کا جائزہ
تاتارستان میں مسلمان خاندانوں كی اسلامی بنياد كا ...
مراجع تقلید کا شیخ علی سلمان کی رہائی کا مطالبہ ...
عالم اسلام اختلافات سے صرف نطر کرتے ہوئے وحدت کو ...
حضرت عیسی نے ساری انسانیت کو زندگی، دوستی اور ...
کوکا کولا اورپیپسی حرام اورنجس ہیں
یہوديوں نے مسجد اقصی كو بند كرديا
كينيا میں حجاب پر پابندی كے خلاف طالبات كا مطاہرہ
پاکستان؛ جامعۃ المنتظر میں بشارت عظمیٰ کانفرنس ...

 
user comment