اردو
Friday 19th of April 2024
0
نفر 0

ایران کےشہرمہران میں ایک قرآنی محفل کا انعقاد

سماجی:۳۰جون ۱۹۸۶ء کو مہران شہر کی آزادی کی مناسبت سے اس سرحدی شہرمیں ایک قرآنی محفل منعقد کی گئی ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ ایلام کی رپورٹ کے مطابق مہران شہرکے راہ کربلا سینٹرکے انچارج حسین یاور پور نے ۲۹جون کو اس نورانی محفل کے بعد کہا ہے کہ اس شہرکی امام خمینی (رح) مسجد میں ایک قرآنی محفل منعقد ہوئی ہے جس میں اس صوبے اورشہرکے نامورقراء نے شرکت کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس نورانی محفل میں اس شہر کے مساجد سینٹرز کے اراکین کے علاوہ مقامی عہدیداروں اورشہریوں نے شرکت کرکے اس محفل کی روحانی فضا سے استفادہ کیا ہے۔

یاور پورنے واضح کہا ہے کہ مہران شہر کی آزادی کی سالگرہ کی مناسبت سے اس شہر کے نمازجمعہ کے مقام پرایک شربت کی سبیل لگائی گئی تھی۔

مہران کے راہ کربلا سینٹر کے انچارج نے کہا ہے کہ اس نورانی محفل کے انعقاد کا مقصد جوان نسل کو مہران شہرکی آزادی کے واقعہ سے آگاہ کرنا اورقرآن کریم اورآٹھ سالہ مقدس جنگ کے درمیان معنوی و روحانی ارتباط قائم کرنا ہے۔


source : http://shabestan.net/
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

مسجد الاقصی پر صہیونیوں کا حملہ، فلسطینیوں کا ...
وہابی دعوت؛ حضرت زینب (س) کا حرم منہدم کیا جائے
صومالیہ کے دار الحکومت میں بم دھماکہ، درجنوں ...
موغادیشو میں وہابی دہشت گردوں کےخودکش حملہ میں 20 ...
عالم اسلام کو درپیش چیلنجز اور انکا راہ حل
قرآن كريم كا جديد پنجابی ترجمہ
دریائے اردن کے مغربی ساحل میں یہودیوں نے ایک مسجد ...
فلسطینی قوم کی حمایت عالم اسلام کی ترجیح
اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل كی جانب سے امريكا میں ...
یمن میں اشیائے خوردنی کی شدید قلت

 
user comment