اردو
Monday 26th of February 2024
0
نفر 0

بیلجیم کے اسٹوڈنٹس حرام گوشت کھانے پر مجبور

بین الاقوامی: بیلجیم میں دائیں بازو کےتین شدت پسند افراد نے مسلمان اسٹوڈنٹس کو سور کے حرام گوشت کھانے پر مجبور کیا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق بیلجیم میں اسکینڈری ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں مسلمانوں کے لیے حلال گوشت پکانے کی سہولت کے بعد اس ملک کے تین شدت پسند افراد نے سخت اعتراض کیا ہے اور ان دوگروپوں کے درمیان کشمکش کی وجہ سے کشیدگی پید ا ہوگئی ہے۔

اس انسٹی ٹیوٹ کے مشیر جک گیفٹ نے بیلجیم کے روزنامہ میں اس بات پرزوردیا ہے کہ ان شدت پسند افراد کی دھمکیوں اور حملوں کی وجہ سے اسٹوڈنٹس، سورکا گوشت کھانے پرمجبورہوگئے ہیں۔

بیلجیم کے ان انتہا پسند افراد نے کہا ہے کہ حلال گوشت میں کوئی غذائیت نہیں پائی جاتی بلکہ یہ فقط معدے کوبھرنے کےلیے ہے۔

یہ شدت پسند افراد اسلامی اعمال کو منافی قراردیتے ہوئے مسلمانوں کو اسلامی اورثقافتی سرگرمیو ں کے انجام دینے سے منع کرتے تھے۔

اسلام آجیب کی رپورٹ کے مطابق مسلمان خاندانوں نے انتہا پسندوں کی اس حرکت پراعتراض کرتے ہوئے عدالت میں شکایت کی ہے اوراس ملک میں مختلف تہذیبوں کے رہنے کی وجہ سے بیلجیم کی حکومت اس شکایت کے بارے فیصلہ کرنے کی پابند ہے۔


source : http://shabestan.net/
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

صحرائے سینا میں 6 وہابی دہشتگرد ہلاک
آمریکہ میں اسلامی شریعت کی تعلیم کی تحریک کا ...
سوئٹزرلينڈ میں اسلامی انجمن كی بنياد
يورپ ؛ مسلمان يكم اگست كو پہلا روزہ ركھیں گے
تركی میں قومی آذان مقابلوں كا انعقاد
مراکش کی جامع مسجد ٹروڈنٹ آگ میں جل گئی
آل خليفہ حكومت كے مخالفين نے تباہ شدہ مساجد كی ...
فلپائن میں دو شیعہ نوجوان شہید، ابو سیاف کے ...
مصر؛ شیخ حسن شحاتہ کے اصلی قاتل کو ۱۴ سال قید کی ...
یمن کے لئے ایران کی مزید امداد

 
user comment