اردو
Thursday 18th of April 2024
1
نفر 0

بارسلونا: تاریخی مسجد قرطبہ میں نماز پڑھنے پر8 مسلمانوں کو 16 سال سزائے قید

سال 2010ميں آسٹريا کے مسلمان نوجوانوں پر مشتمل ايک گروپ نے مسجد قرطبہ (سپين) کا دورہ کيا اور اس دوران وہاں نماز اداء کرنے کي کوشش کي جبکہ وہاں نماز اداکرنے کي ممانعت ہے،جس کي وجہ سے سيکورٹي پر مامور افراد نے انہيں منع کيا جس کے نتيجہ ميں نوجوانوں اور سيکورٹي ملازمين کے درميان جھگڑا شروع ہو گيا اور پوليس نے مقدمہ درج کر کے نوجوانوں کو گرفتار کر ليا يہ کيس قرطبہ شہر کي شہري عدالت نمبر 4 ميں زير سماعت ہے. 

ابنا: عدالتي ذرائع نے سپين کے اخبار کو بتايا کہ 20 جولائي کو عدالت کے سرکاري وکيل کي طرف سے اُس وقت گرفتار کيے گئے 8نوجوانوں کے ليے16سال قيد کي سزاء کا مطالبہ کيا گيا ہے۔

سرکاري وکيل کا کہنا ہے کہ ملزموں پر سيکورٹي عملے اور پوليس سے لڑائي جھگڑا کرنے اور عوامي مقام پر توڑ پھوڑ کرنے کا مقدمہ قائم ہے ، اب اس کيس کي عدالتي کارروائي فروري 2013ميں ہو گي جس ميں سرکاري وکيل کي طرف سے مانگي گئي سزا دينے يا نہ دينے کے متعلق فيصلہ ہو گا۔

مقدمہ کي کاروائي کے مطابق 3مارچ 2010 بروز بدھ کو آسٹريا (يورپ) سے آنے والے 110نوجوانوں پر مشتمل ايک گروپ نے مسجد کے دورہ کے دوران اچانک اسلامي طريقہ کے مطابق عبادت کرنا شروع کر دي جبکہ انہيں معلوم تھا کہ مسجد قرطبہ ميں نماز پڑھنے کي قطعاً اجازت نہيں ہے يہ ديکھ کر سيکورٹي گارڈ نے قريب آکر انہيں منع کيا تو نوجوانوں نے اس سے بحث شروع کر دي جو کہ بعد ميں لڑائي جھگڑا ميں تبديل ہو گئي اور سيکورٹي گارڈ زخمي ہو گيا۔ سيکورٹي عملے کي طرف سے ٹيليفون کرنے کے بعد حالات کو کنٹرول کرنے کے ليے سپين کي نيشنل پوليس موقع پر پہنچي اور زائرين کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر ليا ۔

رپورٹ ميں يہ بھي لکھا گيا ہے کہ نوجوانوں کے گروپ ليڈر نے اپني بيساکھيوں سے ايک پوليس مين کو مارنے کي بھي کوشش کي تھي ۔

واضح رہے کہ مسجد قرطبہ کي تعمير 780سے 782عيسوي کے دوران عبدالرحمن اول کے دور حکومت ميں ہوئي تھي سقوط قرطبہ کے بعد عيسائي پادريوں نے مسجد کے ايک حصے کو ختم کر کے اس پر چرچ تعمير کر ديا تھااور مسجد کے سارے احاطے (جو کہ 32400مربع ميٹرپر مشتمل ہے) کو چرچ کي ملکيت قرار دے ديا تھا۔  ہر سال دنيا بھر سے لاکھوں لوگ مسجد قرطبہ کو وزٹ کرنے سپين آتے ہيں مسجد ميں داخلے کے ليے 8يورو في کس ادا کرنے ہوتے ہيں۔


source : http://www.abna.ir
1
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

عالم اسلام کو درپیش چیلنجز اور انکا راہ حل
قرآن كريم كا جديد پنجابی ترجمہ
دریائے اردن کے مغربی ساحل میں یہودیوں نے ایک مسجد ...
فلسطینی قوم کی حمایت عالم اسلام کی ترجیح
اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل كی جانب سے امريكا میں ...
یمن میں اشیائے خوردنی کی شدید قلت
فرانس ؛ تول شہر میں مسجد كی بے حرمتی كرنے والوں كو ...
آمریکہ میں اسماء حسنیٰ الہی کی نمائش کا انعقاد
امریکہ میں ایک مسجد کی تعمیر پر پابندی
یمن کی مظلوم قوم کو علمائے اسلام کی بھرپور حمایت ...

 
user comment

شفقت علی رضا
میرے محترم یہ نیوز جو مسجد قرطبہ کے بارے میں ہے یہ میں نے لکھی تھی جنگ میں آپ نے صحافتی زیادتی کرتے ہوئے میرا نام کاٹ دیا ہے اگر آپ کہیں تو میں آپ کو دائریکٹ خبر بھیج دیا کروں لیکن اس طرح چوری نہ کریں پلیز شکریہ شفقت علی رضا بارسلونا سپین
پاسخ
0     0
9 مرداد 1391 ساعت 5:14 بعد از ظهر