اردو
Friday 29th of March 2024
0
نفر 0

روضہ حضرت زینب (س) کو منہدم کرنے پر ترکی اور قطر کی باہمی منصوبہ بندی

اطلاعات کے مطابق حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے حرم مطہر کو منہدم کرنے پر ترکی اور قطر نے باہمی منصوبہ بندی کی ہے ۔ 

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ عراق کے ہفتہ وار اخبار المستقل نے عراق کے سیاسی منابع کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے خبر دی ہے کہ اطلاعات کے مطابق ترکی اور قطر نے حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے حرم مطہر کو منہدم کرنے پر باہمی منصوبہ بندی کی ہے ۔

 اس رپورٹ کے مطابق اس عنوان سے کہ یہ مرقد دنیا میں شیعوں کے نزدیک کافی اہمیت کا حامل ہے لہذا اس کو منہدم کرنا ان دو ملکوں کے اولین منصوبوں میں سے ہے۔

اس اخبار کے مطابق ان دو ملکوں نے حتی صھیونیوں کے ساتھ اس سلسلے میں مذاکرات بھی کئے ہیں کہ وہ اپنے ہوائی حملے سے اسے نشانہ بنائیں تاہم صہیونیوں نے اس خدشہ سے کہ یہ اقدام پوری دنیا میں کشیدگی پھیل جانے کا باعث بن سکتا ہے ان کا ساتھ دینے سے انکار کر دیا ہے۔

المستقل اخبار نے تاکید کی ہے کہ انقرہ اور دوحہ کو خبردار کر دیا گیا ہے کہ اگر شیعوں کے مقدس مقامات مخصوصا روضہ حضرت زینب سلام اللہ علیہا کو ذرہ برابر نقصان پہنچا تو پورا مشرق وسطی آگ کی لپیٹ میں آ جائے گا۔


source : http://www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

تھائی لينڈ میں "اہل بيت(ع) كے پيروكارجوانوں" كے ...
پردے كے بارے میں "حجاب" نامی دستاويزی فلم متحدہ ...
دینی مدارس کو در پیش مشکلات اور اُن کا حل
بلجیئم میں قبول اسلام کا بڑھتا ہوا رجحان
شیخ زکزاکی کو ان کی اہلیہ سمیت جیل سے نامعلوم جگہ ...
داعش نے اسلام کے نام پر مسلمانوں کا قتل عام کیا: ...
انصار اللہ کی جانب سے بحران یمن کے حل کے لیے ...
مكہ مكرمہ میں قرائت قرآن كے مقابلے كا انعقاد
ظلم و جارحیت سے جھٹکارے کا واحد راستہ، پیغمبر ...
نجران علاقے کو بچانے کے لیے آل سعود کی بڑھتی ...

 
user comment