
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف ترکی کا دورہ کریں گے جہاں وہ صدر عبد اللہ گل اور وزیر اعظم اردوغان سے ملاقات کریں گے۔
ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف ترکی کا دورہ کریں گے جہاں وہ صدر عبد اللہ گل اور وزیر اعظم رجب طیب اردوغان سے ملاقات کریں گے۔
جواد ظریف ترکی کے دورے کے دوران استنبول میں بین الاقوامی کانفرنس باگوآش میں بھی شرکت کریں گے۔ جواد ظریف استنبول میں صدر عبد اللہ گل اور انقرہ میں وزير اعظم رجب طیب اردوغان سے بھی ملاقات اور علاقائي مسائل پر تبادلہ خيال کریں گے ظریف ترک وزير خآرجہ داؤد احمد اوغلو سے بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔
.......
source : abna