اردو
Thursday 18th of April 2024
0
نفر 0

حضرت عیسی نے ساری انسانیت کو زندگی، دوستی اور مہربانی کا درس دیا

حضرت عیسی نے ساری انسانیت کو زندگی، دوستی اور مہربانی کا درس دیا

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب حسن روحانی نے کہا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام نے ساری انسانیت کو زندگی، دوستی مہربانی اور ایک دوسرے کی مدد کرنے کا سبق سکھایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق صدر حسن روحانی نے آج نئے عیسوی سال کے موقع پر تہران میں ایک تقریب میں کہا کہ جو لوگ ملت کی خدمت کررہے ہیں بالخصوص سن رسیدہ افراد کی خدمت کررہے ہیں ان کی زحمتیں قابل احترام اور گرانقدر ہیں۔ صدر جناب حسن روحانی نے کہا کہ اسلام و عیسائيت مشترکہ طور پر یہ باور رکھتے ہیں کہ حضرت عیسی مسیح علیہ السلام کی موجودگي اور ان کی رجعت سارے عالم کے لئے رحمت ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ قرآن مجید حضرت عیسی علیہ السلام کو اولوالعزم پیغمبر قراردیتا ہے اور قرآن مجید میں ایک سورۃ حصرت مریم علیھاالسلام کے نام پر بھی ہے جو عالم بشریت کی برتر اور مقدس خاتون ہیں۔ صدر مملکت جناب حسن روحانی نے ساری دنیا کے عیسائيوں اور ایران کی عیسائي برادری کو نئے عیسوی سال کی مبارک باد پیش کی اور کہا کہ بعض لوگ غلط طور پر یہ سوچتے ہیں کہ عیسوی سال کا مسئلہ مغرب سے متعلق ہے اور اس میں دین کا کوئي دخل نہیں ہے کہ لیکن دنیا ہر تمام تاریخوں جیسے عیسوی، ہجری شمسی اور ہجری قمری کا سرچشمہ دین ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا کہ ملت ایران کی ہرفرد کو اپنے ملک کو آباد کرنے اور اس کی عزت و عظمت کے لئے کوشش کرنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ہرایرانی خواہ اس کا دین و مذہب کچھ بھی ہو اس کاھدف مشترک ہے۔


source : www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

موغادیشو میں وہابی دہشت گردوں کےخودکش حملہ میں 20 ...
عالم اسلام کو درپیش چیلنجز اور انکا راہ حل
قرآن كريم كا جديد پنجابی ترجمہ
دریائے اردن کے مغربی ساحل میں یہودیوں نے ایک مسجد ...
فلسطینی قوم کی حمایت عالم اسلام کی ترجیح
اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل كی جانب سے امريكا میں ...
یمن میں اشیائے خوردنی کی شدید قلت
فرانس ؛ تول شہر میں مسجد كی بے حرمتی كرنے والوں كو ...
آمریکہ میں اسماء حسنیٰ الہی کی نمائش کا انعقاد
امریکہ میں ایک مسجد کی تعمیر پر پابندی

 
user comment