اردو
Thursday 28th of September 2023
0
نفر 0

مراجع تقلید کا شیخ علی سلمان کی رہائی کا مطالبہ اور بحرینی تحریک کی حمایت کا اعلان

مراجع تقلید کا شیخ علی سلمان کی رہائی کا مطالبہ اور بحرینی تحریک کی حمایت کا اعلان

بحرین میں اسلامی تنظیم الوفاق کے سکریٹری جنرل شیخ علی سلمان کو آل خلیفہ حکومت کی جانب سے گرفتار کئے جانے کے بعد ایران اور عراق کے مراجع تقلید نے بحرینی رژیم کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے شیخ علی سلمان کی فوری طور پر رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
مراجع تقلید نے آل خلیفہ حکومت کے ہاتھوں بحرینی عوام پر جاری مظالم کی نسبت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تاکید کی کہ بحرینی حکمرانوں کو ایسے اقدامات کرنے سے گریز کرنا چاہیے جن کی وجہ سے حالات کشیدہ ہوں اور پوری دنیا کے شیعوں اور آزادی طلب انسانوں میں بحرینی حکومت کی نسبت نفرت پیدا ہو۔
عراق کے مراجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی نے عراق میں بحرین کے سفیر کو خط لکھ کر شیخ علی سلمان کی گرفتاری پر شدید اعتراض کیا اور انہیں جلد از جلد رہا کر دئے جانے کا مطالبہ کیا جبکہ آیت اللہ العظمیٰ بشیر نجفی نے بھی آل خلیفہ حکومت کے اس اقدام پر شدید رد عمل ظاہر کیا اور شیخ علی سلمان کی گرفتاری کو اس ملک کی سالمیت کے لیے خطرے کی گھنٹی قرار دیا۔
عراق کے مراجع کرام آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی، آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی اور آیت اللہ العظمٰیٰ علوی گرگانی نے بھی الگ الگ بیان جاری کر کے بحرینی رژیم کے اس ظالمانہ اقدام کی مذمت کی اور اسے انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔
آیات عظام نے بحرینی رژیم سے شیخ علی سلمان سمیت تمام قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے اس بات پر تاکید کی ہے کہ اس طرح کے اقدامات پوری دنیا مخصوصا آزادی خواہ انسانوں کے نزدیک بحرینی حکومت کی نسبت نفرت کا باعث بنیں گے انہوں نے زور دے کر کہا کہ آل خلیفہ حکومت کو بحرینی عوام کے پامال شدہ حقوق کی بازیابی کرنا ہو گی اور ان کے جائز مطالبات پورے کرنا ہوں گے انہوں نے پوری دنیا کی اسلامی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بحرینی تحریک کی حمایت کریں اور بحرین کی مظلوم عوام کو ان کے حقوق دلوائیں۔


source : www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

حرم امام رضا(ع) میں ایک فرانسیسی عیسائی نےمذہب حق ...
امام خامنہ ای عصر حاضر کے عظیم ترین مرجع تقلید ہیں
کشمیر میں امام خامنہ ای کے متعلق توہین آمیز خبر ...
کیا بغیر ویزا کے اربعین کے موقع پر عراق کا سفر ...
انڈونیشیا میں وہابیوں کا شیعوں کی مساجد اور ...
كينيا میں اسلام كی جانب رجحان میں اضافہ
مالی ؛ اھل بيت ( ع) كے ساتھ آشنائی كے موضوع پر ...
صومالیہ میں دو بم دھماکوں میں 85 افراد ہلاک اور 100 ...
بحرین؛ محرم کے پرچم اور عزاداری کے بینر نصب کرنے ...
امام کعبہ سے استدعا ہے

 
user comment