
کی رپورٹ کے مطابق حماہ اور ادلب میں جبہہ النصرہ اور فری سیرین آرمی نامی دہشت گردگروہوں کے درمیان شدید لڑائی ہورہی جس کے دوران دونوں طرف سے بڑی تعداد میں دہشت گرد ہلاک ہوگئےہیں ۔
دہشت گردگروہوں کی جہاں آپس میں جنگ پوری شدت کے ساتھ جاری ہے وہیں یہ عناصرعام شہریوں پر مظالم ڈھانے سے گریز نہيں کررہے ہيں ۔
اطلاعات ہيں کہ ادلب کے مضافات میں دہشت گردوں نے بجلی کی سپلائي کے نظام پر کئي مارٹر بموں سے حملہ کرکے علاقے کو تاریکی میں دھکیل دیا ہے اور حلب و ادلب میں بجلی کی سپلائي پوری طرح منقطع ہوگئی ہے ۔ دوسری جانب شامی فوج نے بھی حلب میں نیل اور الزھرا شہروں میں دہشت گردوں پرحملہ کرکے جبہہ النصرہ کو بھاری نقصان پہنچایا اس حملے میں جبہہ النصرہ کے اسّی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔
دوسری جانب دیرالزور کے ہوائي اڈے کے اطراف میں بھی شامی فوج نے داعش کے ٹھکانے پر حملہ کرکے بڑی تعداد میں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے ۔
source : www.abna.ir