
کی رپورٹ کے مطابق، شدت پسند اسلام مخالفین نے اس مسجد پر حملہ کیا اور مسجد کی دیواروں پر اسلام مخالف نعرے لکھے اور كراس کا نشان بنا دیا۔
کچھ دنوں قبل بھی اس مسجد پر حملہ ہوا تھا۔ اسی طرح ایک مسلمان خاتون پر بھی حملہ ہوا تھا۔
جرمنی میں مسلم مخالف حالیہ لہر، فرانس میں شارلي ایبدو میگزین پر حملے کے بعد تیز ہو گئی ہے۔
جرمنی میں حالیہ ہفتوں میں کچھ دائیں بازو کی تنظیموں نے کچھ سیاسی جماعتوں کے تعاون سے مسلمانوں اور يورپ بالخصوص جرمنی میں اسلام کے پھیلاؤ کے خلاف ریلی نکالی تھی جس کے بعد سے اس ملک میں مسلمانوں اور اسلامی مقامات پر حملے بڑھ گئے ہیں۔
خبروں کے مطابق سال 2001 سے 2011 کے درمیان جرمنی میں مختلف مساجد پر 219 حملے ہوئے لیکن حملے کے خبروں کو منتشر نہیں ہونے دیا گیا۔
جرمنی میں چالیس لاکھ سے زیادہ مسلمان رہتے ہیں جو اس ملک کی مجموعی آبادی کا پانچ فیصد ہیں۔
source : www.abna.ir