تکفیری ٹولے داعش نے عراق کے نینوا صوبے میں مسلمانوں کے درمیان مزید دھشت پیدا کرنے کے لیے چار عراقی مردوں اور ایک عورت کو مختلف گناہوں کی سزاوں میں بھیانک طریقے سے قتل کیا ہے۔
اس ٹولے نے آج دو عراقی مردوں کو لواط کے جرم میں ایک اونچی عمارت سے نیچے گرا دیا۔ دھشتگردوں نے ان مردوں کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر اونچی عمارت کی چھت سے نیچے گرایا۔ تکفیری ٹولہ داعش ایسے حال میں عراقی عوام پر اس طرح کے ناجائز جرائم کی تہمتیں لگا کر انہیں ہلاک کر رہا ہے کہ خود وہابی مفتیوں کے فتوں کی آڑ میں ایسے ناجاز فعل انجام دینے میں سب سے آگے ہے۔
داعشی ٹولے نے آج دو اور آدمیوں کو بھی چوری کے جرم میں قتل کر دیا جبکہ اس سے پہلے یہ ٹولہ چوری کے مجرموں کے ہاتھ اور پیر کاٹتا تھا۔
اسی طرح ان دھشتگردوں نے آج ایک عورت کو بھی زنا کے جرم میں بھیانک طریقے سے سنگسار کیا۔
تکفیری ٹولے داعش نے اسلامی شریعت کے نام پر اپنے من گھڑت فتووں اور شریعتوں پر عمل کرتے ہوئے دنیا میں اسلام کو بدنام کردیا ہے اور اسے ایک وحشتناک دین کے طور پر پیش کر دیا ہے جبکہ اسلامی شریعت میں ان جرائم کی سزا بالکل مختلف ہے۔
source : www.abna.ir