اردو
Wednesday 24th of April 2024
0
نفر 0

دمشق میں حضرت رقیہ(س) کے زائرین پر حملہ، 28 افراد شہید اور زخمی

دمشق میں حضرت رقیہ(س) کے زائرین پر حملہ، 28 افراد شہید اور زخمی

شام کے دار الحکومت دمشق میں حرم حضرت رقیہ(ع) کے زائرین کی بس میں کئے گئے بم دھماکے میں ۲۸ شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کے دار الحکومت دمشق میں حرم حضرت رقیہ(ع) کے زائرین کی بس میں کئے گئے بم دھماکے میں ۲۸ شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
لبنانی زائرین کی بس جو دمشق کے علاقے ''حمیدیہ‘‘ سے گزر رہی تھی میں اچانک ایک بم دھماکہ ہوا جس میں ۶ افراد کے شہید اور ۲۲ کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
شام کے ہیومن رائٹس واچ ادارے نے اس حادثے کی مذمت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس حادثے میں ۷ افراد شہید اور ۲۰ زخمی ہوئے ہیں جبکہ المنار ٹی چینل نے اطلاع دی ہے کہ یہ دھماکہ دمشق کے علاقے الکلاسہ میں ہوا جو حرم حضرت رقیہ(س) کے قریب ہی واقع ہے۔ المنار کی رپورٹ کے مطابق لبنانی زائرین کی اس گاڑی میں کئے گئے بم دھماکے کے سبب ۶ افراد شہید اور ۲۲ زخمی ہوئے ہیں، جبکہ زخمیوں کی حالت بھی تشویش ناک ہے۔
اس ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق دھشتگرد ٹولے جبہۃ النصرہ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

 


source : www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

یونان میں "عفاف و اخلاق کانفرنس" کا انعقاد
سات عظیم الشان مساجد مسلم دنیا کے منفرد عجائبات ...
انيسویں بين الاقوامی قرآنی نمائش میں قرآن كريم ...
پوری طاقت سے مکتب اہل بیت (ع) کا تحفظ کرنا چاہئے
قدس شہر میں تاریخی ناموں کی تبدیلی؛ صہیونیوں کی ...
خصوصی رپورٹ: اہم شیعہ شخصیات، کالعدم دہشت گرد ...
افغانستان میں طالبان کا حملہ، گیارہ پولیس اہلکار ...
نریندر مودی نے گجراتی مسلمانوں کے قتل عام کا حکم ...
اسلام مخالف ريلی میں وايلڈرز كی شركت
اسلام کو خطرہ قرار دے کر ویٹی کن بھی اسلام اور ...

 
user comment