اردو
Wednesday 7th of June 2023
0
نفر 0

کراچی میں گرفتار دہشتگرد نے کئی اہم حقائق سے پردہ ہٹا دیا

کی رپورٹ کے مطابق گرفتار دہشتگرد طاہر کا کہنا ہے کہ القاعدہ سندھ کا سربراہ عمر کاٹھیو کوٹری میں اس کا پڑوسی تھا۔ عمر کاٹھیو کے کہنے پر القاعدہ میں شمولیت اختیار کی۔ عمر کاٹھیو اندرون سندھ میں ہی رہتا ہے اور آج کل مفرور ہے۔ گرفتار دہشتگردوں نے انکشاف کیا ہ
کراچی میں گرفتار دہشتگرد نے کئی اہم حقائق سے پردہ ہٹا دیا

کی رپورٹ کے مطابق گرفتار دہشتگرد طاہر کا کہنا ہے کہ القاعدہ سندھ کا سربراہ عمر کاٹھیو کوٹری میں اس کا پڑوسی تھا۔ عمر کاٹھیو کے کہنے پر القاعدہ میں شمولیت اختیار کی۔ عمر کاٹھیو اندرون سندھ میں ہی رہتا ہے اور آج کل مفرور ہے۔ گرفتار دہشتگردوں نے انکشاف کیا ہے کہ ہر واردات کی پلاننگ فرضی نام رکھ کر کی جاتی ہے۔ واردات مکمل ہونے کے بعد دوبارہ نام تبدیل کر لیا جاتا ہے۔ گرفتار دہشتگرد طاہر نے 7 پولیس اہلکاروں، 3 بوہری برادری کے افراد اور 3 ایم کیو ایم کے کارکنوں کو قتل کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔
حیدر آباد میں تمام وارداتیں سعد کے ساتھ مل کر کیں۔ گرفتار دہشتگرد کے مطابق حیدر آباد کی تمام وارداتوں میں 6 ساتھی کام کرتے تھے۔ گرفتار دہشتگرد طاہر نے اعتراف کیا کہ 2006ء میں ایک ہندو لڑکے کو قتل کرکے جیل گیا تھا جس کے بعد 2009ء میں باہر آکر کمانڈر کے طور پر کام کرنا شروع کیا۔ گرفتار ملزم طاہر کا کہنا ہے کہ موجودہ گروپ کے کئی ساتھیوں کے اصل نام نہیں جانتا.


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

ایران کے شہر قم کے تبیان سینٹر میں اخلاق اور ...
سعودی عرب مدینے کی سات مساجد کو منہدم کرنے کا ...
منی کے المیہ میں 114 ہندوستانی حجاج شہید
رسالہ حقوق امام سجاد(ع) كے جرمن ترجمے كی اشاعت
فلسطين میں صیہونی مصنوعات كا بائيكاٹ
دینی مدارس کو در پیش مشکلات اور اُن کا حل
مصری فوج نے سینا میں داعش کے سربراہ سمیت 46 وہابی ...
اسلامی بيداری كے مكہ منتقل ہونے سے سعودی عرب وحشت ...
چیچنیا میں اہل سنت کانفرنس نے سعودیوں کو اہل سنت ...
فرانس کی وزیر تعلیم کی جانب سے طلباء کی ماوں پر ...

 
user comment