اردو
Sunday 24th of September 2023
0
نفر 0

علم و دانش اخلاقیات اور دینداری سے الگ نہیں ہونا چاہیے: رہبر انقلاب اسلامی

ایران کی یونیورسٹیوں اوراعلی تعلیم کے مراکز کےسربراہوں، علمی شخصیات اور اساتذہ کی ایک بڑی تعداد نے بدھ کو رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سیدعلی خامنہ ای سے ملاقات کی-
علم و دانش اخلاقیات اور دینداری سے الگ نہیں ہونا چاہیے: رہبر انقلاب اسلامی

۔ ایران کی یونیورسٹیوں اوراعلی تعلیم کے مراکز کےسربراہوں، علمی شخصیات اور اساتذہ کی ایک بڑی تعداد نے بدھ کو رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سیدعلی خامنہ ای سے ملاقات کی-

رہبر انقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں تیسری دنیا کے ملکوں کے لئے مغرب والوں کی استعماری منصوبہ بندی کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ ان کی منصوبہ بندی یہ تھی کہ یونیورسٹیوں میں مغربی سبک زندگی اور طرزتفکر کے مطابق ملکوں کے اعلی افسران اور ذمہ دارعہدیداروں کی تربیت کی جائے لیکن ایران میں یونیورسٹی طلبا کے ایرانی تشخص اور دینی و اسلامی افکار کی گہرائی اور گیرائی کے باعث انھیں اپنے اس منصوبے کے نفاذ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

آپ نے استعمار اور ایٹم بم کو علم و دانش کے غلط راستے پر جانے کے تاریخی نتائج میں شمار کیا اور فرمایا کہ ہمیشہ اس بات کا خیال رکھنا چاہئے کہ علم و دانش اخلاقیات اور دینداری سے الگ نہ ہونے پائے۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایران میں ملک کے نوجوان سائنسدانوں کے ذریعے یورینیئم کی بیس فیصد افزودگی کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ تہران ری ایکٹر کا، جس کا مقصد نیوکلیئر میڈیسن کی تیاری ہے، ایندھن ختم ہو رہا تھا اور مغرب والوں نے ایندھن فراہم کرنے کے لئے ذلت آمیز شرائط پیش کیں تو ہمارے مومن اورنوجوان سائنسدانوں نے اپنی توانائیاں بروئے کارلائے اور انھوں نے رات دن محنت کر کے ملک کی بیس فیصد افزودہ یورینئیم کی ضرورت پوری کر دی۔

آپ نے فرمایا کہ ایران، یورینئم کی ننانوے فیصد تک افزددگی کا کام بہت آ‎سانی سے انجام دے سکتا ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ایٹمی مسئلے میں مغرب والوں کی بوکھلاہٹ کی وجہ بھی یہی ہے حالانکہ اگر انھوں نے ہمیں بیس فیصد افزودہ یورینیئم دے دیا ہوتا تو ہم بیس فیصد افزودگی کا کام بھی انجام نہ دیتے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے ایٹمی مذاکرات کے دوران مغربی ملکوں کی شرطوں کا ذکرکرتے ہوئے فرمایا کہ تمام تر دباؤ اور پابندیوں کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران ترقی و پیشرفت کے راستے پر پوری قوت کے ساتھ گامزن ہے- رہبرانقلاب اسلامی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امریکا نے سائنسی پیشرفت ایران کے مقابلے میں ایک سو چالیس سال پہلے شروع کی ہے، فرمایا کہ جس چیز نے پوری دنیا کو حیرت میں ڈال دیا ہے وہ ہماری تیز رفتار علمی اور سائنسی پیشرفت ہے چنانچہ عالمی اداروں کی جانب سے سرکاری طور پر اس بات کا اعلان کیا گیا ہے کہ ایران میں علمی و سائنسی ترقی کی رفتار دنیا کے مقابلے میں تیرہ گنا زیادہ ہے-

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ آج یونیورسٹیاں اور یونیورسٹیوں کے طلبا سامراجی قوتوں کی سازشوں کی زد پر ہیں۔ آپ نے فرمایا کہ ہمارے دشمن یونیورسٹیوں میں انقلابی افکار و جذبات ، ان کی معین کردہ ممنوعہ حددود کے توڑے جانے اور انقلابی نعروں کے ساتھ علم و سائنس کا پرچم بلند ہونے سے وحشت زدہ ہیں اور اس کے مقابلے کی منصوبہ بندی پر بھاری رقوم خرچ کر رہے ہیں۔

آپ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ موجودہ دور میں استعماری روشیں بد ل گئی ہیں، فرمایا کہ تسلط پسند طاقتیں اب یہ کوشش کر رہی ہیں کہ ملکوں کے ذہین اور فعال عناصر کے افکار کو اس طرح تبدیل کریں کہ وہ ان کے اہداف کے لئے کام کریں۔

رہبر انقلاب اسلامی نے عالمی سطح پر ایران کی عزت و وقار کا ذکرکرتے ہوئے فرمایا کہ احساس کمتری بہت ہی خطرناک چیز ہے جبکہ پوری دنیا اس بات کا اعتراف کرتی ہے کہ ایران ایک باعزت و مقتدر ملک ہے اور دشمن اس بات سے ناراض ہے کہ اس کو ایران کے اندر پیر رکھنے کا موقع نہیں مل رہا ہے


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

شام میں تکفیری دہشتگردوں میں شدید جنگ
وزير خارجہ ترکی کا دورہ کریں گے
صرف شیعہ ہیں جو دھشتگردی کا مقابلہ کر رہے ہیں
حقیقی اسلام کا دفاع کرنا سب کا فرض ہے: یورپ کی ...
عالمی سطح پر ايران كی سربلندی كی اہم ترين دليل ...
یہودیوں نے القدس کی القرمی کالونی میں فلسطینیوں ...
برونائی كی مساجد میں قرآن كريم كے تعليمی كورس كا ...
نماز عید فطر رہبر انقلاب اسلامی کی امامت میں ادا ...
سری لنکا؛ سیلاب میں متاثر ہونے والوں کے لیے ایران ...
پاكستان كے شہر بہاول پور میں "تعليم قرآن ...

 
user comment