اردو
Saturday 20th of April 2024
0
نفر 0

دہشتگردی کے خاتمہ کے لئے دہشتگرد ساز فیکٹریوں کو ختم کرنا ہوگا، عمران خان کی سابق اہلیہ

کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں دہشتگردی کے خلاف علم جہاد بلند کرنے کی بجائے اس پر اپنی سیاست چمکاتی ہیں، قصور عوام کا ہے جو بار بار ایسے لوگوں کو اپنے اوپر مسلط کرتے ہیں، تبدیلی وہ جو ترقی کی طرف لیجائے ناکہ تنزلی کی جانب ورنہ تبدیلی کی تو بہت سی قسمی
دہشتگردی کے خاتمہ کے لئے دہشتگرد ساز فیکٹریوں کو ختم کرنا ہوگا، عمران خان کی سابق اہلیہ

کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں دہشتگردی کے خلاف علم جہاد بلند کرنے کی بجائے اس پر اپنی سیاست چمکاتی ہیں، قصور عوام کا ہے جو بار بار ایسے لوگوں کو اپنے اوپر مسلط کرتے ہیں، تبدیلی وہ جو ترقی کی طرف لیجائے ناکہ تنزلی کی جانب ورنہ تبدیلی کی تو بہت سی قسمیں ہیں تبدیلی تو بیوی کی بھی ہوتی ہے، نیشنل ایکشن پلان کے بیس نکات میں سے صرف ایک پر بھی عمل ہوا ہوتا تو ملک کے حالات آج یہ نہ ہوتے، ملک میں رائج موروثی سیاست نے ہماری سیاسی کلچر کو پراگندہ کیا ہوا ہے، عوام کے ایشوز پر کوئی بات نہیں کرتا، محض ایک گانا بنا کر ہم ان دہشتگردی کے واقعات سے آنکھیں نہیں چرا سکتے، استاد اگر اسلحہ اٹھا لیں تو تعلیم کون دے گا، قوم کو کس طر ف راغب کیا جارہا ہے، صرف آپریشن اس قسم کے نتیجے نہیں دے سکتے، جس کی پاکستان کو ضرورت ہے، جب تک دہشتگرد بنانے کی فیکٹریوں کو ختم نہیں کیا جاتا، دہشتگردی کا سدباب نا ممکن ہے، جب تک عوام خوشحال نہیں ہونگے انتہا پسندی کو فروغ ملے گا، ان خیالات کا اظہار انھوں نے نو منتخب جنرل سیکرٹری نیشنل پریس کلب اسلام آباد سید دستار علی شاہ کی اقامت گاہ ٹیکسلا میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔

ریحام خان کا کہنا تھا کہ سب لوگ جانتے ہیں کون کرپٹ اور کون نااہل ہے خواتین اور نوجوانوں کے حقیقی تبدیلی کے لئے آگے آنا ہوگا، انکا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے واقعات میں پوری انسانیت کا قتل ہو رہا ہے، اے پی ایس کے بعد اب دوسرا بڑا سانحہ باچا خان یونیورسٹی میں رونما ہوا، جو ہائی جیک کئے جارہے ہیں وہ بھی ہمارے بچے ہیں انکا کہنا تھا کہ انصاف شروع ہوتا ہے خوشحالی سے جس معاشرے میں انصاف ناپید ہوگا وہاں انتہا پسند سوچ پروان چڑھے گی، آج دیکھیں ہمارے بچوں کو کس قسم کا نصاب پڑھایا جارہا ہے، ملک میں شریعت نافذ کرنے پر اقلیتوں کو بھی کوئی اعتراز نہیں کیونکہ اس میں ان کے حقوق کا زیادہ تحفظ ہے، مگر افسوس یہاں تو اسلام کو بھی سیاست کو طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔ دہشتگردی کو روکنے کی بجائے بڑی سیاسی جماعتیں انھیں اپنے ووٹ بنک کو بڑھانے میں استعمال کر رہی ہیں، ملک سے موروثی سیاست کا خاتمہ ہم سب ملکر ہی کرسکتے ہیں، انھوں نے کہا کہ ملک میں چائلڈ لیبر کا خاتمہ ہونا چاہئے آرٹیکل 25a کے مطابق بچوں سے کسی قسم کی مشقت لینا خلاف قانون ہے، انہی معاشرتی برائیوں کی وجہ سے منشایت فروشی، جنسی تشدد جیسے واقعات میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے۔

ہم ایک ایسا شلٹر بنانا چاہتے ہیں جہاں کمسن بچوں کو معیاری تعلیم میسر آئے، انکا کہنا تھا کہ آج 13 ماہ گزر گئے مگر آج تک نیشنل ایکشن پلان کے بیس نکات تو کجا ایک پر بھی عمل نہ ہوسکا، نہ مدارس کے فنڈز روکے گئے، اگر سب کچھ مسلح افواج پر چھوڑ دیں گے تو صرف آپریشن ہی ہونگے، جس کے نتائج سے پاکستان کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا، دراصل دہشتگرد بنانے والی فیکٹریوں کو ختم کرنا ہوگا، تب ہی ملک سے دہشتگردی کی لعنت کا خاتمہ ممکن ہے، ریحام خان ٹیکسلا میں سید دستار علی شاہ کی خصوصی دعوت پر آئی تھیں، قبل ازیں انھوں نے ٹیکسلا میں دستکاری سکول اور خواتین کو ہنر سکھانے کے حوالے سے سید دستار علی شاہ سے سیر حاصل بحث کی سید دستار علی شاہ نے ٹیکسلا میں ریحام خان کو مذکورہ پروجیکٹس کے لئے اراضی فراہم کرنے کا عندیہ دیا، ریحام خان کافی دیر تک سید دستار علی شاہ کی اقامت گاہ پر موجود رہیں جبکہ بعد ازاں میڈیا سے خصوصی گفتگو بھی کی۔


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

" ڈھاكہ ۲۰۱۲ میں جہان اسلام كا ثقافتی دار الحكومت ...
روسی صدر مصر کا دورہ کریں گے
مسجد الاقصی پر صہیونیوں کا حملہ، فلسطینیوں کا ...
وہابی دعوت؛ حضرت زینب (س) کا حرم منہدم کیا جائے
صومالیہ کے دار الحکومت میں بم دھماکہ، درجنوں ...
موغادیشو میں وہابی دہشت گردوں کےخودکش حملہ میں 20 ...
عالم اسلام کو درپیش چیلنجز اور انکا راہ حل
قرآن كريم كا جديد پنجابی ترجمہ
دریائے اردن کے مغربی ساحل میں یہودیوں نے ایک مسجد ...
فلسطینی قوم کی حمایت عالم اسلام کی ترجیح

 
user comment