پاکستانی ذرائع ابلاغ نے طالبان پاکستان کے سرغنہ ملافضل اللہ کی ہلاکت کی خبر دی ہے کہ ملافضل اللہ کو افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں پاکستانی اور امریکی فوجیوں کے مشترکہ فضائی حملے میں ہلاک

پاکستانی ذرائع ابلاغ نے طالبان پاکستان کے سرغنہ ملافضل اللہ کی ہلاکت کی خبر دی ہے کہ ملافضل اللہ کو افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں پاکستانی اور امریکی فوجیوں کے مشترکہ فضائی حملے میں ہلاک کر دیا گیا ہے-
ملافضل کی ہلاکت کی ابھی تک سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی گئی ہے-اسلام آباد حکومت نے کچھ دنوں قبل صوبہ خیبرپختونخواہ میں باچاخان یونیورسٹی پر طالبان کے حملے کے بعد واشنگٹن سے اپیل کی تھی کہ وہ ملا فضل اللہ اور وہ افراد جو پاکستاان میں دہشت گردانہ کارروائیاں کر رہے ہیں، انھیں نشانہ بنائے-
طالبان نے ابھی تک اس خبر پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے-
source : abna24