اردو
Friday 27th of September 2024
0
نفر 0

امام خمینی(رہ) نے پوری دنیا کو بدل کر رکھ دیا: آیت اللہ تسخیری

آیت اللہ تسخیری نے جمعرات کو امام خمینی رح اور امت اسلامیہ کے زیرعنوان منعقدہ ایک بین الاقوامی کانفرنس میں، جس میں دنیا کے مختلف ملکوں کے دانشوروں،علما اورمہمانوں نے شرکت کی، تقریرک
امام خمینی(رہ) نے پوری دنیا کو بدل کر رکھ دیا: آیت اللہ تسخیری

آیت اللہ تسخیری نے جمعرات کو امام خمینی رح اور امت اسلامیہ کے زیرعنوان منعقدہ ایک بین الاقوامی کانفرنس میں، جس میں دنیا کے مختلف ملکوں کے دانشوروں،علما اورمہمانوں نے شرکت کی، تقریرکرتے ہوئے کہا کہ ایران کا اسلامی انقلاب امام خمینی رح کا معجزہ تھا اور انہوں نے اس انقلاب کے ذریعے اسلام کے پیرؤوں اور چاہنے والوں کے دلوں پرحکومت کی - آیت اللہ تسخیری نے کہا کہ امام خمینی رح مختلف اعلی پہلؤوں کے حامل تھے جن میں اعلی علمی، عرفاقی اور عقلی پہلؤوں کی جانب اشارہ کیاجاسکتاہے۔ آیت اللہ تسخیری نے کہا کہ وہ ایک عظیم فلسفی اور عالم اسلام کے بے مثال مفکر تھے - انہوں نےکہا کہ امام خمینی رح نے اپنی غیرمعمولی دوراندیشی کی بدولت آنےوالی نسلوں کے لئے حیرت انگیزمثبت اثرات چھوڑے ہیں- جمعے کو امام خمینی رح کی ستائیسویں برسی منائی جارہی ہے اس موقع پر پورا ایران سیاہ پوش اور عزادار ہے اورملک کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں میں مجالس ترحیم اور تعزیتی جلسوں، کانفرنسوں اور سیمیناروں کا اہتمام کیا جارہا ہے- امام خمینی رح کی برسی کا مرکزی پروگرام تہران میں آپ کے مرقد منور پر ہوگا جس میں دسیوں لاکھ سوگواروں اور عقیدت مندوں کے ساتھ ایران کی اعلی سول اور عسکری قیادت اور دیگر حکام شرکت کریں گے- برسی کے پروگرام میں شرکت کے لئے بڑی تعداد میں آپ کے عقیدت مند ایران کے مختلف شہروں سےسیکڑوں کلومیٹر کا راستہ پیدل طے کر کے تہران پہنچے ہیں


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

مصر کے سابق صدر محمد مرسی کو بیس سال قید کی سزا
امام خمینی(رہ) نے پوری دنیا کو بدل کر رکھ دیا: آیت ...
قرآن كريم كے چينی زبان میں ترجمے كی اگلے ہفتہ تك ...
زائرین کربلا کے راستے میں دھماکہ خیز مواد والے ...
رسالہ حقوق امام سجاد(ع) كے جرمن ترجمے كی اشاعت
امیرجماعت اسلامی سراج الحق کی اسماعیل ہانیہ کو ...
صنعا میں فوجی چھاونی پر انقلابیوں کا قبضہ
میانمار کی فوج اور پولیس کا مسلمانوں پر ظلم و ستم ...
صومالیہ میں شدید قحط سالی، 48 گھنٹوں میں 110 افراد ...
ریاست کے محفوظ مستقبل کیلئے تمام سیاسی قوتیں ...

 
user comment