اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت داخلہ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کابل میں ہزارہ شیعہ برادری کے مظاہرے کے دوران ہونے والے دھماکوں کے نتیجے میں اب تک 80 افراد شہید ہوچکے ہیں۔ اعلامیے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 240 سے زائد بتائی گئی ہے۔
افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کابل میں ہونے والے خود کش حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ملک بھر میں اتوار کو ایک روز کے عام سوگ کا اعلان کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ دو خودکش حملہ آوروں نے کابل میں روشنی تحریک کے نام سے ہزارہ برادری کے مظاہرے کے دوران خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا۔
پولیس کے مطابق خودکش حملہ آوروں کی تعداد تین تھی اور انہوں نے برقعے پہن رکھے تھے۔ ایک حملہ آور کو پولیس نے مجمعے میں گھسنے سے پہلے ہی گولیاں مارکر ہلاک کردیا تھا۔
یہودی دہشت گرد گروہ داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے جبکہ طالبان نے حملے سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مظاہرے کے دوران شہید ہونے والوں کی تعداد 80 ہوگئی ہے۔ اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت داخلہ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کابل میں ہزارہ شیعہ برادری کے مظاہرے کے دوران ہونے والے دھماکوں کے نتیجے میں اب تک 80 افراد شہید ہوچکے ہیں۔ اعلامیے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 240 سے زائد بتائی گئی ہے۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مظاہرے کے دوران شہید ہونے والوں کی تعداد 80 ہوگئی ہے۔
source : abna24