خبروں کے مطابق شمال مغربی تنزانیا میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر پانچ اعشاریہ سات ریکارڈ کی گئی۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کم سے کم تیرہ افراد ہلاک اور دوسو کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی

خبروں کے مطابق شمال مغربی تنزانیا میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر پانچ اعشاریہ سات ریکارڈ کی گئی۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کم سے کم تیرہ افراد ہلاک اور دوسو کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں کو امدادی کارکنوں نے مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا ہے۔ شمال مغربی تنزانیا کا شہر نسونگا زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں درجنوں مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے پڑوسی ملک روانڈا، برونڈی اور یوگینڈا میں بھی محسوس کیے گئے۔
source : abna24