اردو
Friday 1st of December 2023
0
نفر 0

قاہرہ کا بین الاقوامی میڈیا فیسٹیول ایوارڈ عراق کی رضاکار فورس الحشد الشعبی کو مل گیا

قاہرہ کے بین الاقوامی فن اور میڈیا فیسٹیول نے عراق کی رضاکار فورس الحشد الشعبی کو اپنے سب سے بہترین ایوارڈ سے نوازا۔ اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ قاہرہ کے بین الاقوامی فن اور میڈیا فیسٹیول نے عراق کی رضاکار فورس الحشد الشعبی کو اپنے سب سے بہترین ایوارڈ سے نوازا۔ عراق کی رضاکار فورس الحشد الشعبی جو دھشتگرد ٹولے داعش کے مد مقابل فرنت لائن پر برسر پیکار ہے کے شعبہ میڈیا کے ڈائریکٹر نے اعلان کیا ہے کہ جزیرہ خالدیہ ڈاکومینٹری فلم کے ذریعے قاہرہ کے بین الاقوامی میڈیا فیسٹیول ایوارڈ کو اپنے نام ک
قاہرہ کا بین الاقوامی میڈیا فیسٹیول ایوارڈ عراق کی رضاکار فورس الحشد الشعبی کو مل گیا
قاہرہ کے بین الاقوامی فن اور میڈیا فیسٹیول نے عراق کی رضاکار فورس الحشد الشعبی کو اپنے سب سے بہترین ایوارڈ سے نوازا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ قاہرہ کے بین الاقوامی فن اور میڈیا فیسٹیول نے عراق کی رضاکار فورس الحشد الشعبی کو اپنے سب سے بہترین ایوارڈ سے نوازا۔
عراق کی رضاکار فورس الحشد الشعبی جو دھشتگرد ٹولے داعش کے مد مقابل فرنت لائن پر برسر پیکار ہے کے شعبہ میڈیا کے ڈائریکٹر نے اعلان کیا ہے کہ جزیرہ خالدیہ ڈاکومینٹری فلم کے ذریعے قاہرہ کے بین الاقوامی میڈیا فیسٹیول ایوارڈ کو اپنے نام کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
اس ڈاکومنٹری میں الحشد الشعبی کو وجود میں لانے کے اسباب نیز بعض ممالک کی جانب سے دھشتگرد ٹولے داعش کو امداد رسانی میں فعال کردار نبھانے اور ان کے عراق میں نفوذ کے لیے اپنی سرحدوں کو کھول دئے جانے کو منعکس کیا گیا ہے۔
مصر کی جانب سے اس فلم پر دئے گئے ایوارڈ پر آل سعود نے اپنی برہمی کا اظہار کیا ہے۔
 سعودی رائٹر ’’جمال خاشقجی‘‘ نے ٹویٹر پیج پر لکھا ہے: الحشد الشعبی کی فلم نے قاہرہ کے بین الاقوامی میڈیا فیسٹیول نے پہلا ایوارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔۔۔ ہمارے بھائی مصر میں کیا کر رہے ہیں؟ یقینا ان کے کاموں میں کوئی نقص پایا جاتا ہے۔
مصر، خطے میں سعودی عرب کے افراطی اور شدت پسندانہ رویے پر تشویش کا اظہار کر رہا ہے اور سعودی عرب کے شام کے حوالے سے موجودہ نظریہ کو ہرگز ماننے کو تیار نہیں۔
 جس کی وجہ سے حالیہ دنوں سعودی عرب اور مصر میں کافی دراڑ سامنے آگئی ہے اور مصر نے ماضی کے برخلاف بشار الاسد کی کھل کر حمایت کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

ائمہ مساجد سياسی مسائل سے اجتناب كریں: مصری وزارت ...
۲۸ صفر کو حرم امیر المومنین کے زائرین کی تعداد ...
شیخ زکزکی، ظلم کے حصار میں!
الجزائر 20 ویں اسلامی فقہ سمينار كی ميزبانی كرے گا ...
امریکی ریاست میسا چوسٹ میں مسجد پر حملہ
ایران کی خارجہ پالیسی حکمت سے بھرپور ہے: سینئر ...
قدس شريف : صیہونی مكانات كی تعمير ، حماس كی بھر ...
تیونس کی ائمہ جمعہ و جماعت یونین؛
مصر؛ دس افراد کو سزائے موت دینے کا حکم جاری
ہندوستان کے ایک اسلامی سکول میں پردہ لازمی

 
user comment