اردو
Friday 27th of September 2024
0
نفر 0

فضائلِ علی علیہ السلام قرآن کی نظر میں

فضائلِ علی علیہ السلام قرآن کی نظر میں

علی کی شان میں آیات کی تعداد

شیعہ سنی مفکرین و محققین اورعلمائے اہلِ سنت کے اعترافات کے مطابق مولائے موحدین امیر الموٴمنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہما السلام ایک جداگانہ شخصیت کے مالک تھے اور تمام صحابہٴ رسول میں اُن کو انتہائی ممتاز مقام حاصل تھا۔ خدائے بزرگ نے سب سے زیادہ آیاتِ الٰہی انہی کی شان میں نازل فرمائی ہیں۔

بیشمار معتبر روایات موجود ہیں جو اس حقیقت کو بڑے احسن انداز میں بیان کرتی ہیں لیکن کتاب کے اس حصے میں ہم برادرانِ اہلِ سنت کی کتب کے ذخائر سے استفادہ کریں گے۔

علمائے اہلِ سنت کی ایک کثیر تعداد جیسے "حافظ بن عساکر"، "گنجی شافعی"، "سیوطی"،"ابن حجر"،"خطیب ِ بغدادی"اور اسی طرح دوسروں نے بڑی اہم روایات اس ضمن میں نقل کی ہیں کہ جن میں بہت سی آیاتِ قرآنی جو شانِ علی علیہ السلام میں نازل ہوئیں، کا واضح ذکر کیا ہے۔

عَنْ اِبْنِ عَبَّاس قَالَ: نَزَلَتْ فِیْ عَلِیٍّ ثَلاٰثُ مِائَۃِ آیَۃٍ

ابن عباس سے روایت ہے کہ حضرت علی علیہ السلام کی شان میں تین سو آیات نازل ہوئی ہیں۔ اس کو اپنی درج ذیل تصانیف میں نقل کیا ہے:

خطیب ِ بغدادی ،ترجمہٴ اسماعیل بن محمد بن عبدالرحمٰن شمارہ 3275، تاریخ بغداد جلد6، ص:221۔

شیخ سلیمان قندوزی حنفی نے ینابیع المودة، باب42، ص148۔

حافظ بن عساکر،حدیث 941 ، ترجمہ امیر الموٴمنین از تاریخ دمشق، جلد2، ص431،طبع دوم۔

گنجی شافعی ،کتاب کفایة الطالب باب62، ص231۔

سیوطی ،کتاب تاریخ الخلفاء ،ص172 اور اللّٰئالی المصنوعہ ، ج1،ص192، ط1۔

ابن حجر ، کتاب صواعق، ص76۔

 


source : www.tebyan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

قضا و قدر اور عقيدہ توحيد
آج کا یزید بھی مسلمانوں کو تباہ و برباد کرنے میں ...
اسلامي انقلاب کي کاميابياں
رمضان المبارک کے انتیسویں دن کی دعا
بچہ اور فرائضدینی
آٹھویں امام : حضرت علی رضا علیہ السلام
آداب معاشرت رسول اکرم (ص )
اذان میں أشھد أن علیًّا ولی اللّہ
قرآن کا سیاسی نظام
عالمگیریت، تاریخ کا خاتمہ اور مہدویت

 
user comment