علیکم السلاماسلام میں اولاد جناب ہاشم کو سید کہا جاتا ہے جو جد پیغمبر اسلام تھے جبکہ اولاد فاطمہ زہرا(ع) کو خاص امتیاز حاصل ہے۔ فقہ اسلامی میں خمس کی بحث یا زکات فطرہ کی بحث میں اس بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے کہ کیا خمس صرف فاطمی سادات کا حق ہے یا ہاشمی سادات بھی لے سکتی ہے؟ یا کیا زکات فطرہ صرف فاطمی سادات پر حرام ہے یا تمام بنی ہاشم پر؟ اس سلسلے میں اختلاف رائے موجود ہے۔ عصر حاضر میں ہاشمی سادات کی اصطلاح کم رنگ ہو گئی ہے جبکہ فاطمی سادات اور علوی سادات ابھی بھی بولا جاتا ہے۔جناب عباس علیہ السلام اگر چہ فاطمی سادات میں سے نہیں ہیں لیکن علوی سادات سے ہیں لہذا وہ بھی سید ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
source : www.abna.ir