جعفریہ پریس کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے سانحہ نلتر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوپائلٹوں کی شہادت سمیت دیگر قیمتی جانوں پر دلی افسوس ہوا-
تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز گلگت کے علاقے نلتر میں پاک آرمی کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے اور اس کے نتیجے میں دو پائلٹوں کی شہادت سمیت دیگر ملکی و غیر ملکی قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ اس سانحہ پر دلی دکھ ہوا ہے۔
دوسری جانب شیعہ علماء کونسل پاکستان نے بھی واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے پاک آرمی کے ہیلی کاپٹر کے پیش آنیوالے سانحہ کو المناک حادثہ قرار دیتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
source : abna