اردو
Friday 22nd of November 2024
0
نفر 0

عید بعثت، پورے ایران میں جشن کا سماں

عید مبعث کے موقع پر پورا اسلامی جمہوریہ ایران سراپا جشن و سرور ہے ستائیس رجب کو اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ ساتھ پوری دنیا میں پیغمبر اسلام صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت کا جشن یا مبعث پیغمبر کا جشن انتہائی جوش وخروش سے منایا جاتا ہے اور ہر سال کی طرح اس سال بھی پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت کی مناسبت سے عالم اسلام میں ہر طرف جشن و سرور کی محفلیں برپا ہیں اور خوشیاں منائی جارہی ہیں۔ اسلامی
عید بعثت، پورے ایران میں جشن کا سماں

عید مبعث کے موقع پر پورا اسلامی جمہوریہ ایران سراپا جشن و سرور ہے

ستائیس رجب کو اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ ساتھ پوری دنیا میں پیغمبر اسلام صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت کا جشن یا مبعث پیغمبر کا جشن انتہائی جوش وخروش سے منایا جاتا ہے اور ہر سال کی طرح اس سال بھی پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت کی مناسبت سے عالم اسلام میں ہر طرف جشن و سرور کی محفلیں برپا ہیں اور خوشیاں منائی جارہی ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران میں بھی عید بعثت یا جشن مبعث کی مناسبت سے جمعے کی رات سے ہی محفلوں اور جشن کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے کے مرکزی اجتماعات مشہد مقدس میں حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم اور قم میں جناب فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم میں جاری ہیں ۔ مشہد مقدس اور قم کےحرم کو بڑی ہی خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایران کے تمام شہروں اور قریوں میں چراغان کیا گیا ہے اور لوگ مٹھائیاں تقسیم کر رہے ہیں۔ عراق میں بھی مقدس مقامات کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے اور لاکھوں عاشفان رسالت وامامت ان مقامات پر زیارت سے شرفیاب ہورہے ہیں۔ ہندوستان اور پاکستان میں بھی بڑے ہی عقیدت و احترام سے عید بعثت کا جشن منایا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ چودہ سو انچاس سال قبل، یعنی ہجرت سے تیرہ سال قبل ستائیس رجب کو پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفے (ص) خداوند عالم کی جانب سے رسالت وپیغمبری کے لئے مبعوث ہوئے ۔ اس وقت آپ کی عمر مبارک چالیس برس تھی۔ آنحضرت بیشتر اوقات مکہ میں واقع غار حراء میں عبادت اور خداوندعالم سے راز ونیاز میں گذارا کرتے یہاں تک کہ جبرئیل امین نازل ہوئے اور آپ کو خداوند عالم کی جانب سے مبعوث بہ رسالت ہونے کی بشارت دی جس کے بعد آنحضرت نے دین اسلام کی تبلیغ کا آغاز کیا اور ایک آخری اور کامل ترین آسمانی دین کی حیثیت سے دین اسلام سے پوری عالم انسانیت کو روشناس کرایا -


source : irib.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

لڑکیوں کی تربیت
جناب سبیکہ (امام محمّد تقی علیہ السلام کی والده )
عبادت،نہج البلاغہ کی نظر میں
اخلاق کى قدر و قيمت
اسوہ حسینی
ائمہ اثنا عشر
فلسفہٴ روزہ
نہج البلاغہ اور اخلاقیات
عید مبعث اور شب معراج ، رحمت اللعالمین کی رسالت ...
عورت کا مقام و مرتبہ

 
user comment