اردو
Wednesday 13th of November 2024
0
نفر 0

امام خمینی (رہ) کی چھبیسویں برسی کے موقع پر ایران صاحب عزا

اسلامی انقلاب کے عظیم رہنما اور اسلامی جمہوریۂ ایران کے بانی حضرت امام خمینی (رح) کی چھبیسویں برسی پورے قومی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ اس موقع پر پورا ایرا
امام خمینی (رہ) کی چھبیسویں برسی کے موقع پر ایران صاحب عزا

اسلامی انقلاب کے عظیم رہنما اور اسلامی جمہوریۂ ایران کے بانی حضرت امام خمینی (رح) کی چھبیسویں برسی پورے قومی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔
اس موقع پر پورا ایران اسلامی سوگوار ہے اور ملک کے گوشے گوشے میں تعزیتی اجتماعات کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں مقررین حضرات، بانی انقلاب اسلامی امام خمینی (رح) کے افکار ونظریات پر روشنی ڈال رہے ہیں۔ برسی کا مرکزی اجتماع تہران میں بانی انقلاب اسلامی کے مزار پر منعقد کیا گیا ہے جس میں لاکھوں کی تعداد میں زائرین نے شریک کی۔ بانی انقلاب اسلامی کے مزار اور اس کے اطراف کی شاہراہیں لوگوں سے بھری پڑی ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق برسی کے مرکزی اجتماع میں بارہ لاکھ سے زیادہ افراد کی شرکت کی۔ پاکستان اور ہندوستان کے علاوہ، مشرق وسطی، یورپ اور براعظم امریکہ کے ملکوں سے بھی سیکڑوں کی تعداد میں زائرین اور عقیدت مندوں نے بانی ان‍قلاب اسلامی کو خراج عقید پیش کرنے کے لیے اس اجتماع میں شرکت کی ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے امام خمینی (رح) کے مزار پر ہونے والے مرکزی اجتماع سے خطاب کیا۔
امام خمینی (رح) عصر حاضر میں اسلام کی نشات ثانیہ کے بانی ہیں اور آپ نے قرآن کریم، سنت نبوی اور سیرت ائمۂ طاہرین سے ماخوذ ایک مضبوط فقہی و سیاسی نظریئے کی بنیاد ڈالی جیسے آج کی دنیا اسلامی جمہوری نظام کے نام سے پہچانتی ہے۔
امام خمینی(رح)نے خالص اسلامی نظریات، ایمانی طاقت، فولادی عزم اور انتھک جدوجہد کے ذریعے عصر حاضر کی دنیا میں ایسا عظیم انقلاب برپا کیا جس نے مسلمانوں اور مستضعفین عالم کے سامنے عزت و سربلندی کے نئے راستے کھول دیئے ہہں۔


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

قرآن میں مخلوقات الٰہی کی قسمیں
ابتلاء و آزما‏ئش اور اس کی حکمتیں
مسلمان اور سائنس
پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی نصیحت
عظمتِ عورت بہ حیثیت زوجہ
شخصیت و قیامِ حضرت مختار
برزخ روایات کی روشنی میں
شفاعت طلب کرنا یعنی خدائی امورمیں دخالت
اسلامي گھرانہ اور خانداني نظام زندگي
حزب اللہ کے خلاف عربی اور غربی سازشوں پر علامہ ...

 
user comment