اردو
Friday 22nd of November 2024
0
نفر 0

قرآن مجيد ذريعہ نجات

جب کوئي قوم قرآن مجيد کي عزت و تعريف و تمجيد کرتي ہے تو در حقيقت وہ خود اپني تعريف و تمجيد کرتي ہے ايسي قوم اس انسان کے مانند ہے جوفتات عالمتاب کي مدح و ثنا کرتا ہے، کيونکہ قرآن کتاب ہدايت ہے، قرآن انسان کے لئے قيمتي الٰہي آيتوں کا مجموعہ ہے- قرآن کتاب ارتقائے انساني ہے- جو شخص واقعي طور پر اس کتاب کا احترام کرے درحقيقت اس نے اپني ذات، اپنے ادراک اور اپنے عمل کو قدر و قيمت عطا کي ہے-
قرآن مجيد ذريعہ نجات

جب کوئي قوم قرآن مجيد کي عزت و تعريف و تمجيد کرتي ہے تو در حقيقت وہ خود اپني تعريف و تمجيد کرتي ہے ايسي قوم اس انسان کے مانند ہے جوفتات عالمتاب کي مدح و ثنا کرتا ہے، کيونکہ قرآن کتاب ہدايت ہے، قرآن انسان کے لئے قيمتي الٰہي آيتوں کا مجموعہ ہے- قرآن کتاب ارتقائے انساني ہے- جو شخص واقعي طور پر اس کتاب کا احترام کرے درحقيقت اس نے اپني ذات، اپنے ادراک اور اپنے عمل کو قدر و قيمت عطا کي ہے-

مسلمانوں کو قرآن سے جدا کرنے کے لئے برسہا برس سعي و کوشش کي گئي اور افسوس ہے کہ يہ کوشش کرنے والے اپنے مقصد ميں کامياب بھي ہوگئے- اس طويل عرصہ ميں اسلامي معاشرے ميں قرآن مجيد کي ظاہري شکل و صورت کے سوا کچھ باقي نہ رہا- جو کتاب ہر دور کي نسل انساني کي ہدايت کے لئے نازل ہوئي تھي وہ، اسلامي معاشرے ميں ظاہري تکلفات اور رسوم و رواج کا ذريعہ بنادي گئي- قرآن مجيد کو اس کي اصل حيثيت سے دور کرديا گيا، البتہ خدا کا شکر ہے کہ مسلم قوموں کا ايمان قرآن سے ہرگز نہ اٹھا اور يہ خود قرآن کا ايک معجزہ ہے- ليکن قرآن کے ساتھ مسلمانوں کا سلوک اس کے نزول کے اہداف و مقاصد کے مطابق نہ تھا- قرآن، جو انسانوں کو تاريکي و ظلمات سے نکال کر نور و روشني کي جانب ہدايت کرنے يا تھا، جس کتاب ميں ہر چيز موجود تھي، انسانوں کے تمام سوالوں کے جواب موجود تھے- جو کتاب انسان کي پوري زندگي کے لئے کافي تھي وہ رسومات و تکلفات کا ذريعہ بن گئي-

اس جرم کا حقيقي مجرم کون ہے؟

قوميں مجرم نہيں ہيں، انھيں اس جرم کا ذمہ دار نہيں ٹھہرايا جا سکتا- سب سے پہلے ذمہ دار وہ سياست باز و منصوبہ ساز توسيع پسند ہيں جو اسلامي قوموں کے درميان قرآن مجيد کو اپنے مفادات کي راہ ميں رکاوٹ سمجھتے تھے- لہٰذا انھوں نے عوام سے قرآن مجيد کو چھيننے کے لئے کمر باندھ لي تھي- اس کے بعد وہ لوگ گناہگار ہيں جنھوں نے انسانيت سے دور اور اسلامي مصالح و مفادات سے بے گانہ اغيار کي سازشوں اور ان کي شيطاني و منحوس تدبيروں کو قبول کيا اور اپنے معاشرے ميں انھيں مدد پہنچائي-


source : tebyan
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

امام علی کا مرتبہ شہیدمطہری کی نظرمیں
علم کا مقام
وحی کی حقیقت اور اہمیت
امام خمینی معاصر تاریخ کا مردِ مجاہد
خدا کا غضب کن کے لیۓ
علم کا مقام
انساني اخلاق کي درستي ميں قرآن کا کردار
اہل سنّت بھائیوں کے منابع سے پیغمبر اعظم ﷺکی ...
مياں بيوي کے نازک تعلقات
امام ہادی علیہ السلام اور اعتقادی انحرافات کے ...

 
user comment