اردو
Monday 23rd of December 2024
0
نفر 0

نو ربیع الاول،یوم العید مبارک ہو، آغاز ولایت امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ شريف

عظیم اور مقدس ایام اللہ میں ایک ربیع الاول کی نویں تاریخ ہے، یہ مقدس اور مبارک دن حضرت ولی اللہ الاعظم، امام مبین، بقیۃ اللہ فی الارضین، موعودالانبیاء و المرسلین کی ولایت کے آغاز کا دن ہے۔ ظلم و استکبار اور استضعاف سے رہائی اور نجات و خلاص کے منتظرین پر لازم ہے
نو ربیع الاول،یوم العید مبارک ہو، آغاز ولایت امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ شريف

 عظیم اور مقدس ایام اللہ میں ایک ربیع الاول کی نویں تاریخ ہے، یہ مقدس اور مبارک دن حضرت ولی اللہ الاعظم، امام مبین، بقیۃ اللہ فی الارضین، موعودالانبیاء و المرسلین کی ولایت کے آغاز کا دن ہے۔ ظلم و استکبار اور استضعاف سے رہائی اور نجات و خلاص کے منتظرین پر لازم ہے کہ اس روز کو عقیدت و احترام کے ساتھ منائیں اور اس کی تعظیم کو اپنے لئے فخر و اعزاز سمجھیں، حقیقت یہ ہے کہ اس روز سے ہجری تاریخ کے اندر اب ’’ عصر مہدوی ‘‘ کا آغاز ہوتا ہے۔ گویا نو ربیع الاول کو عید منانے کا حقیقی فلسفہ آغاز ولایت امام زمانہ (ع) ہے، اسی روز سے مولائے عصر و زمان (عج) کی ولایت و امامت کا آغاز ہوا ہے اور آپ علیہ السلام ہمارے زمانے کے امام ہیں تو نو ربیع الاول یوم اللہ کیوں نہ ہو، یہ دن ہماری خوشی کے آغاز کا دن کیوں نہ ہو، مبارک ہو یہ دن سارے راہیان ولایت و امامت کو۔

ویسے ربیع الاول کا مہینہ بھی نہایت عجیب مہینہ ہے، رسول اللہ (ص) کی ولادت کا مہینہ، امام صادق علیہ السلام کی ولادت کا مہینہ، بعض روایات کے مطابق رسول اللہ (ص) کی ہجرت مدینہ کا مہینہ، اسی مہینے رسول اللہ (ص) کی ولادت ہوئی گویا دین خاتم کا آغاز بھی اسی مہینے سے ہوا اور اسی مہینے امام حسن عسکری علیہ السلام خونخوار عباسی بادشاہ کے ہاتھوں آٹھ ربیع الاول کو شہید ہوئے تو نویں ربیع کی رات امام زمانہ کی امامت و ولایت کا آغاز ہوا۔ سلام ہو اس مبارک مہینے پر جس کی ابتداء میلاد خاتم الانبیاء کی رسالت سے ہوئی اور اس کی انتہاء ولایت خاتم الاوصیاء (ص) پر ہوئی۔
امام زمانہ (عج) کے دور ولایت و امامت کے آغاز کی کیفیت؟ عباسی سلاطین نے امام صادق سے امام عسکری علیہما السلام تک (چھ اماموں) کو شہید کردیا تھا۔ معتصم عباسی نے امام عسکری علیہ السلام کو شہید کرنے کے بعد امام عصر (عج) کا تعاقب بھی شروع کیا۔ کئی لوگ امام (ع) کے گھر میں تعینات کئے اور انہیں ہدایت کی کہ فرزند عسکری (ع) کو ڈھونڈ لائیں۔ جاہلیت کی بے رحم قوت امامت کی جڑیں اکھاڑنے کا منصوبہ بنا چکی تھی لیکن اللہ نے اپنا ذخیرہ محفوظ کرلیا تھا۔
پیغمبر (ص) نے فرمایا کہ میرے فرزند امام مہدی (عج) میرے ہم نام ہیں اور آپ کی کنیت بھی میری کنیت ہے اور صورت و سیرت میں دوسروں سے بہت زیادہ مجھ سے مشابہت رکھتے ہیں۔ آپ (ع) کے لئے لمبی غیبت ہے جس میں بہت سے لوگ گمراہ ہوجائیں گے اور تھوڑے سے لوگ باقی رہیں گے اور اس کے بعد میرے یہ فرزند چمکتے ستارے کی مانند طلوع کریں گے اور زمین کو عدل و انصاف سے پر کردیں گے جس طرح کہ یہ ظلم و ستم سے بھر چکی ہوگی۔

امام زمان عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشريف کے القاب: مہدی، قائم، منتظر، خاتم، حجة، صاحب اور منصور۔

1۔ مہدی
مہدی ہیں کیونکہ امام صادق علیہ السلام کے ارشاد کے مطابق: جب ہمارے قائم قیام فرمائیں گے تو لوگوں کو ایک بار پھر اسلام کی دعوت دیں گے اور انہیں دین کے فراموش ہونے والے احکام سے روشناس کرائیں گے اور ناپید ہونے والے احکام کو زندہ کریں گے اور چونکہ خدا کی طرف سے گمشدہ اور نابود شدہ امور کی طرف ہدایت پائیں گے۔ اسی لئے آپ مہدی ہیں۔

2۔ قائم
ابوحمزہ ثمالی کہتے ہیں: میں نے امام باقر علیہ السلام سے پوچھا: اے فرزند رسول خدا (ص)! کیا آپ سارے آئمہ قائم بالحق نہیں ہیں؟
فرمایا: کیوں نہیں
میں نے عرض کیا: تو پھر صرف امام مہدی (عج) کیوں قائم قرار دیئے گئے ہیں اور صرف امام مہدی (عج) کو ہی کیوں قائم کہا جاتا ہے؟
فرمایا: جب میرے جد امجد امام حسین علیہ السلام شہید ہوئے تو کائنات کے فرشتوں کے رونے کی صدائیں بلند ہوئیں اور سارے فرشتے بارگاہ الہی میں شدت سے روئے اور عرض کیا: پروردگارا! کیا آپ بہترین بندے اور اشرف مخلوقات کے فرزند اور مخلوقات میں پسندیدہ ترین ہستی کے قاتلوں کو ان کے اپنے حال پر چھوڑ دے گا؟
اللہ تعالی نے انہیں وحی فرمائی کہ: میرے فرشتو! پرسکون ہوجاؤ۔ میں اپنی عزت و جلال کی قسم کھاتا ہوں کہ ان سے انتقام لونگا خواہ یہ انتقال طویل زمانے گذرنے کے بعد ہی کیوں نہ ہو، اس کے بعد خداوند متعال نے فرشتوں کو امام حسین علیہ السلام کی اولاد سے آنے والے آئمہ کا دیدار کرایا تو فرشتے مسرور ہوئے اور سب نے اچانک دیکھا کہ آئمہ میں سے ایک امام کھڑے ہوئے ہیں اور نماز ادا کررہے ہیں۔ خداوند متعال نے فرشتوں سے خطاب کرکے فرمایا: میں اس قائم کے ذریعے ان سے انتقام لوں گا۔
صقربن دلف کہتے ہیں کہ میں نے امام محمد تقی الجواد (ع) سے عرض کیا: اے فرزند رسول خدا (ص)! امام زمانہ (عج) کو امام قائم کیوں کہا گیا تو امام (ع) نے فرمایا: اس لئے کہ امام زمانہ (عج) ایسے وقت قیام فرمائیں گے کہ آپ (عج) کی یاد اکثریت کی یادوں سے مٹ چکی ہوگی اور آپ (عج) کی امامت کے معتقدین کی ایک بڑی تعداد بھی دین الہی سے منحرف ہوچکی ہوگی۔
(الہی الامان)
امام جعفر صادق (ع) نے فرمایا کہ آپ (عج) کو قائم کا لقب عطا ہوا کیونکہ آپ حق کی بنیاد پر قیام کریں گے۔

3۔ منتظر
صقربن دلف امام جواد (ع) سے نقل کرتے ہیں کہ آپ (ع) نے فرمایا: آپ طویل مدت تک غائب رہیں گے اور مخلص لوگ آپ (عج) کا انتظار کریں گے (اسی لئے آپ منتظر ہیں)؛ شک و تردید والے آپ (عج) کے وجود کا انکار کریں گے اور جب منتظرین کے آپ (عج) کو یاد کریں گے تو منکرین ان کا مذاق اڑائیں گے؛ آپ (عج) کے ظہور کا وقت متعین کرنے والے جھوٹے ہیں، جلدبازی کرنے والے ہلاکت میں پڑ جائیں گے اور تسلیم کے مقام پر فائز مومنین فلاح پائیں گے۔

4۔ منصور
امام محمد باقر (ع) نے ’’ و من قُتِلَ مظلوماً ‘‘ کی تفسیر کرتے ہوئے فرمایا: آیت کے اس حصے کے مصداق حسین بن علی (ع) ہیں؛ اور پھر فرمایا: "فقد حعلنا لولیہ سلطاناً فلا يسرف في القتل انہ كان منصورا"؛ (اللہ تعالی فرماتا ہے کہ میں نے مظلوم قتل ہونے والے کے لئے قصاص و انتقام کا حق قرار دیا ہے اور تم قتل میں اسراف نہ کرو) کیونکہ وہ (ولی اور وارث) منصور ہے (اور میں اس کی نصرت کرنے والا ہوں)؛ چنانچہ امام مہدی (ع) کو منصور کا لقب ملا۔

انتظار کی فضیلت
حضرت عبدالعظيم حسنی (ع) سے روایت ہے کہ امام محمد تقی الجواد علیہ السلام نے فرمایا: ہمارے پیروکاروں اور شیعوں کا بہترین عمل امام زمانہ (عج) کے ظہور کا انتظار ہے۔
ورد في التوقيع بخط مولانا صاحب الزمان (ع) ۔۔۔ اكثروا الدعاء بتعجيل الفرج، فان ذلك فرجكم۔۔۔۔
(بحارالانوار۔ ج 51، ص 154، ح 4، بہ نقل از كمال الدين و عيون اخبارالرضا (ع))

امام عصر (عج) کی جانب سے صادر ہونے والی توقیع (خط) میں آیا ہے: تعجیل فرَج کے لئے زیادہ دعا کرو کیونکہ یہی جو تم ہماری فراخی کے لئے دعا کرتے ہو بذات خود فراخی ہے۔

امام زمانہ( عج ) کی الہی حکومت اہل سنت کے حوالوں سے
صحیح العقیدہ مسلمان امام مہدی (عج) کی ولایت کا قائل ہے کیونکہ آپ (عج) کی ولایت قرآن مجید اور سنت نبوی کی بے شمار دلیلوں سے ثابت ہے ان دلیلوں میں امام مہدی کی امامت، آپ (عج) کا زمانہ ظہور، ان کے زمانے میں حق و عدالت کا قیام اور اللہ تعالی کی بے شمار نعمتوں کا نازل ہونا بیان ہوا ہے ہم یہاں امام مہدی(عج) کی الہی حکومت کے حوالے سے کچھ عناوین کے تحت چند با برکت احادیث پیش کرتے ہیں:

(1)۔ امام مہدی (عج) کے بارے میں پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ کی بشارت:
عن ابی سعید الخدری قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ: ابشرکم بالمھدی یبعث فی امتی علی اختلاف من الناس و زلزال فیملا الارض قسطا و عدلا کما ملئت ظلما و جورا یرضی عنہ ساکن السماء و ساکن الارض یقسم المال صحاحا فقال لہ رجل وما صحاحا قال السویة بین الناس۔
ابو سعید خدری روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ نے فرمایا: میں تمہیں مہدی کی بشارت دیتا ہوں کہ وہ اس وقت میری امت میں آئیں گے جب وہ امت کے افراد آپس میں اختلاف کررہے ہوں گے اور لڑکھڑا رہے ہوں گے تو آپ (عج) زمین کو اسی طرح انصاف و عدالت سے پر کرے گے جیسے کہ وہ ظلم و ستم سے پر ہوچکی ہوگی اس سے آسمان و زمین والے راضی ہوں گے وہ مال کو صحیح تقسیم کریں گے۔


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

انتظار احادیث کی روشنی میں
اسلام میل جول اور تعلقات کا دین ہے
شعب ابی طالب سے غزہ تک
آخري سفير حق و حقيقت
نماز کی فضیلت رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ...
غیب پر ایمان
اھل بيت (ع) کي شان ميں کتب
انٹرنیٹ کا استعمال کرتے وقت محتاط رہیں
تربیت کا اثر
امام کے معصوم ھونے کی کیا ضرورت ھے اور امام کا ...

 
user comment