اردو
Sunday 22nd of December 2024
0
نفر 0

جرمنی کی 25 سالہ خاتون نے حرم امام رضا میں اسلام قبول کر لیا

جرمنی کی 25 سالہ خاتون نے حرم امام رضا میں اسلام قبول کر لیا
جرمنی کی 25 سالہ خاتون ’’ہانا نلہ‘‘ نے حرم امام رضا علیہ السلام میں اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام ’’زہرا‘‘ انتخاب کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جرمنی کی 25 سالہ خاتون  ’’ہانا نلہ‘‘ نے حرم امام رضا علیہ السلام میں اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام ’’زہرا‘‘ انتخاب کیا۔
دریں اثنا آستانہ مقدس کے غیر ایرانی زائرین کے امور سے متعلق دفتر کے عہدہدار سید جواد ہاشمی نژاد نے دین اسلام کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے اصول دین، مذہب تشیع اور اسلام میں وارد ہونے کے اصولوں کے بارے میں بتایا اور کہا: دین اسلام میں داخل ہونا ایک الہی توفیق ہے جو آپ کے نصیب ہوئی ہے۔
انہوں نے عصر حاضر میں اسلام کے خلاف دشمنوں کی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت مغربی میڈیا اسلام کے حقائق کو چھپانے اور اس کا چہرہ بگاڑنے کی بے انتہا کوشش کر رہا ہے۔
نومسلمان خاتون نے اسلام کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: میں نے اسلامی کتابوں کا مطالعہ کرنے کے بعد زہرا نام کو اپنے لیے بہترین نام کے طور پر انتخاب کیا اور مجھے امید ہے کہ حضرت زہرا اور ائمہ معصومین کو نمونہ عمل قرار دیتے ہوئے اللہ کے فرامین کو انجام دینے میں کامیاب ہوسکوں گی۔
انہوں نے مزید کہا: اسلام کے تئیں میرا شوق امام حسین اور کربلا کے بارے میں ایک کچھ چیزوں کا مطالعہ کرنے سے پیدا ہوا میں تقریبا ایک سال سے باطنی طور پر مسلمان ہوں لیکن آج زبان پر کلمہ شہادتین جاری کر کے ظاہری طور پر بھی مسلمان اور شیعہ ہو گئی ہوں۔
ہانانلہ نے مزید کہا: حرم امام رضا علیہ السلام میں، میں ایک خاص روحانی کیفیت اور آرام و سکون کا احساس کر رہی ہوں یقینا اہل بیت(ع) کی نسبت محبت میرے دل میں پیدا ہو چکی ہے۔
واضح رہے کہ غیر ایرانی زائرین کے دفتر نے اس نومسلمان خاتون کو جرمنی زبان میں ترجمہ شدہ قرآن کریم کا ایک نسخہ، نماز کی چادر اور جانماز تحفہ کے طور پر پیش کی گئی۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

اقوال حضرت امام محمد باقر علیہ السلام
قرآن کی حفاظت
حضرت زهراء سلام الله علیها کی شخصیت کے کونسے ...
میاں بیوی کا ہم کفو ہونا
اسلامي سوسائٹي ميں تربيت کي بنياد ۔۔ امام جعفر ...
زبان قرآن کی شناخت
استشراق اور مستشرقین کا تعارف
دس رمضان حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہاکا یوم وفات
اخلاق کے اصول- پہلی فصل ہدایت کرنے والی نفسانی صفت
اولیاء سے مددطلبی

 
user comment