اردو
Sunday 22nd of December 2024
0
نفر 0

نہ اُنس و محبت ، نہ شوہر اور نہ

دنيائے مغرب ميں باوجوديکہ بہت سي حکومتيں علم و ثروت اور مضبوط سياست کے لحاظ سے غني ہيں ليکن خانداني نظام زندگي ميں وہاں کے باشندوں کي زندگي بہت افسوسناک ہے۔
ہمارے يہ خانداني اجتماعات اور تقريبات کہ جہاں خاندان کے بڑے چھوٹے سب ايک جگہ جمع ہوتے ہيں، ايک دوسرے سے محبت کرتے ہيں، مہرباني، ہمدردي اور محبت نے انہيں تسبيح کے دانوں کي مانند ايک جگہ جمع کيا ہوا ہے، يہ ايک دوسرے سے مکمل تعاون کرتے ہيں ، ايک دوسرے کي احوال پرسي کرتے اور دوسروں کو اپني ذات کا حصہ سمجھتے ہيں، اخوت و بھائي چارگي کے ساتھ رہتے ہيں اور باہم شير و شکر ہو جاتے ہيں۔

يہ چيزيں ہمارے معاشرے ميں بہت عام نوعيت کي ہيں اور رائج ہيں۔ ليکن مغرب ميں ان چيزوں کا دور دور تک کوئي نام و نشان نہيں ہے۔ کتني ہي خواتين تنہا زندگي بسر کرتي ہيں۔ اکيلي رہنے والي عورت اپنے خاندان سے دور ايک اپارٹمنٹ ميں زندگي بسر کرتي ہے، صبح کام کے لئے نکلتي ہے تو جب بھي تنہا ہوتي ہے اور جب رات کو تھکي ہاري گھر لوٹتي ہے تو کوئي نہيں ہو تا کہ جو دن بھر کے اس کے خستہ بدن کي تھکاوٹ اور روح کے بوجھل پن کو دور کرنے کے لئے اس کا استقبال کرے صرف گھر کي تنہائي ہي اس کا استقبال کرتي ہے۔ نہ انس و محبت، نہ کوئي شوہر، نہ کوئي بچہ، نہ کوئي پوتا يا نواسا اور نہ کوئي اور جو گرم جوشي سے اسے گھر ميں خوش آمديد کہے۔ اس معاشرے ميں لوگ اجتماع ميں بھي رہتے ہوئے تنہا ہيں۔ ايسا کيوں ہے؟ اس لئے کہ وہاں کے معاشرے ميں خانداني نظام زندگي فراموش کر ديا گيا ہے۔

بہت افسوسناک بات ہے کہ آج مغرب ميں خانداني نظام زندگي آہستہ آہستہ رُو بہ زوال ہے اور اس کے آثار ميں اپني ثقافت اور تہذيب و تمدن سے لا عملي، اپنے تمدني تشخص سے بے خبري اور گناہ و جرائم قابل ذکر ہيں کہ جن ميں وہاں کے عوام گرفتار ہيں۔ روز بروز ان ميں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور ان کي بچي ہوئي جمع پونجي بتدريج ختم ہو رہي ہے۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

اقوال حضرت امام محمد باقر علیہ السلام
قرآن کی حفاظت
حضرت زهراء سلام الله علیها کی شخصیت کے کونسے ...
میاں بیوی کا ہم کفو ہونا
اسلامي سوسائٹي ميں تربيت کي بنياد ۔۔ امام جعفر ...
زبان قرآن کی شناخت
استشراق اور مستشرقین کا تعارف
دس رمضان حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہاکا یوم وفات
اخلاق کے اصول- پہلی فصل ہدایت کرنے والی نفسانی صفت
اولیاء سے مددطلبی

 
user comment