احباب يكے بعد ديگرے فہيمى صاحب كے مكان پر جمع ہوئے جب سابق مختصرضيافت كے بعد 8 بجے جلسہ كى كاروائي شروع ہوئي _ انجينئر صاحب نے گفتگو كا آغاز كيا :
انجينئر: مجھے ياد آتا ہے كہ كسى نے لكھا تھا كہ اسلامى معاشرہ ميں مہدويت اور غيبى مصلح كا تصوّر يہود اور قديم ايرانيوں سے سرايت كرآيا ہے _ ايرانيوں كا خيال تھا كہ زردتشت كى نسل سے '' سالوشيانت'' نام كا ايك شخص ظاہر ہوگا جو اہريمن كو قتل كركے پورى دنيا كو برائيوں سے پاك كرے گا _ ليكن چونكہ يہوديوں كا ملك دوسروں كے قبضہ ميں چلا گيا تھا اور ان كى آزادى سلب ہوگئي تھى ، زنجيروں ميں جكڑگئے تھے ، لہذا ان كے علماء ميں سے ايك نے يہ خوش خبرى دى كہ مستقبل ميں دنيا ميں ايك بادشاہ ہوگا وہى زردشتيوں كو آزادى دلائے گا _
چونكہ مہدويت كى اصل يہود و زردشتيوں ميں ملتى ہے _ اس لئے ہم كہتے ہيں كہ يہ عقيدہ ان سے مسلمانوں ميں آيا ہے ورنہ اس كى ايك افسانہ سے زيادہ حقيقت نہيں ہے _
ہوشيار : يہ بات صحيح ہے كہ دوسرى اقوام و ملل ميں بھى يہ عقيدہ تھا اور ہے ليكن يہ اس بات كا ثبوت نہيں ہے كہ يہ عقيدہ خرافات ميں سے ہے
78
كيا يہ ضرورى ہے كہ اسلام كے تمام احكام و عقائد اسى وقت صحيح ہوسكتے ہيں جب وہ گزشتہ احكام وعقائد كے خلاف ہوں ؟ جو شخص اسلام كے موضوعات ميں سے كسى موضوع كى تحقيق كرناچاہتا ہے تو اسے اس موضوع كے اصلى مدارك و ماخذ سے رجوع كرنا چاہئے تا كہ اس موضوع كا سقم و صحت واضح ہوجائے _ اصلى مدارك كى تحقيق اورگزشتہ لوگوں كے احكام و عقائدكى چھان بين كے بغير يہ شور بر پا نہيں كرنا چاہئے كہ ميں نے اس باطل عقيدہ كى اصلى كا سراغ لگاليا ہے _
كيا يہ كہا جا سكتا ہے چونكہ زمانہ قديم كے ايرانى يزدان كا عقيدہ ركھتے تھے اور حقيقت كو دوست ركھتے تھے _ لہذا خدا پرستى بھى ايك افسانہ ہے اور حقيقت و صداقت كبھى مستحسن نہيں ہے ؟
لہذا صرف يہ كہكر كہ دوسرے مذاہب و ملل بھى مصلح غيبى اور نجات دينے والے كے منتظر تھے _ مہدويت كے عقيدہ كو باطل قرار نہيں ديا جا سكتا اور نہ ہى اتنى بات سے اس كى صحت ثابت كى جا سكتى ہے _