اردو
Thursday 19th of December 2024
1
نفر 0

خالق اور مخلوق کے درمیان رابطہ

سمعت أبا إبراهيم عليه السلام يقول: 

إذا مرض المؤمن أوحى اللَّه إلى صاحب الشمال أن لا تكتب على عبدي ما دام في حبسي و وثاقي ذنبا و يوحي إلى صاحب اليمين: اكتب له ما كنت تكتب له في صحّته من الحسنات.

امام کاظم علیہ السلام سے مروی ہے کہ آپ نے فرمایا: جب کوئی مومن شخص بیمار ہو جاتا ہے خدا وند عالم بائیں طرف والے فرشتے سے جو اس کی برائیاں لکھتاہے وحی کرتا ہے کہ جب تک میرا بندہ میری قید میں ہے اس کے لیے کوئی گناہ نہیں لکھنا۔ اور دائیں طرف والے فرشتے کو جو اس کی نیکیاں لکھتا ہے وحی کرتا ہے کہ جو نیکیاں تم اس کی سلامتی کے وقت لکھتے تھے اب سے اس کے نامہ اعمال میں لکھو۔

الجواهر السنية  فى الاحاديث القدسية  ص 697

عن الرضا عليه السلام قال: أوحى اللَّه إلى نبيّ من الأنبياء:

 إذا أطعت رضيت و إذا رضيت باركت و ليس لبركتي نهاية، و إذا عصيت غضبت و إذا غضبت لعنت و لعنتي تبلغ السابع من الولد.

 امام رضا علیہ السلام سے نقل ہوا ہے کہ آپ نےفرمایا: خدا وند عالم نے اپنے ایک نبی کو وحی کی کہ: جب میری اطاعت کرتے ہو تو میں تم سے راضی ہو جاتا ہوں اور جب راضی ہو جاتا ہوں تمہیں اپنی برکتوں سے نوازتا ہوں اور میری برکتوں کی کوئی انتہا نہیں ہے۔ لیکن جب میری معصیت کرتے ہو تو تم پر غضبناک ہو جاتا ہوں اور جب غضبناک ہوتا ہوں تو لعنت بھیجتا ہوں اور میری لعنت سات نسلوں تک سرایت کرتی ہے۔

الجواهر السنية فى الاحاديث القدسية  ص 699

عن أمير المؤمنين عليه السلام قال :

 قال اللَّه من فوق عرشه: يا عبادي، اعبدوني فيما أمرتكم و لا تعلّموني بما يصلحكم، فإنّي أعلم به و لا أبخل عليكم بمصالحكم.

امیر المومنین علی علیہ السلام سے منقول ہے کہ آپ نے فرمایا: خدا وند عالم عرش سے فرما رہا ہے اے میرے بندو جس چیز کا میں نے تمہیں حکم دیا ہے اس کو بجا لاو۔ اور اپنی مصلحتوں کو مجھے نہ سیکھاو۔اس لیے کہ میں تم سے زیادہ تمہاری مصلحتوں سے آگاہ ہوں اور تمہارے مصالح کے مطابق عمل کرنے میں خیانت نہیں کرتا۔

عن أبي جعفر عليه السلام قال: 

 إنّ اللَّه تعالى يقول: و عزّتي و جلالي و عظمتي و ارتفاع مكاني لا يؤثر عبد هواي على هوى نفسه إلّا كففت عليه ضيعته، و ضمنت السماوات و الأرض رزقه و كنت له من وراء تجارة كلّ تاجر.

امام باقر علیہ السلام سے منقول ہے کہ خدا وند عالم فرماتا ہے: قسم میری عزت و عظمت اور میرے جلال و بلندی مقام کی، جو شخص میری رضا کو اپنی ہوی و ہوس پر مقدم کرے میں اس کی تمام مشکلات کی روک تھام کروں گا۔ اور زمین و آسمان کو اس کے لیے رزق فراہم کرنے کا ضامن قرار دوں گا۔ اور میں اس کی تجارت کو تمام تاجروں سے زیادہ فائدہ مند قرار دوں گا۔[ یعنی اس کے تمام اعمال دنیا اور آخرت کے لیے فائدہ مند ہوں گے


source : http://ahl-ul-bait.org
1
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

خدا سے ‌رابطے کے لیۓمفید باتیں
علم ایک لازوال دولت ہے
دلائل اثبات امامت
رسالت پر ایمان لانے کا تقاضا
توسّل اور اسکی اعتقادی جڑیں
تقرب خدا کے درجات
عدم عصمت انبیا پر وہابیت کی دلیل
ولايت فقيہ كى مختصر تاريخ (1)
با دل اور با رش اور بر ق
حضرت علی علیہ السّلام کی حیات طیّبہ

 
user comment

Prue
God, I feel like I sohuld be takin notes! Great work
پاسخ
0     0
22 شهريور 1390 ساعت 00:23 صبح