علیکم السلامقرآن کی آیات کی تعداد کے سلسلے میں علماء کے درمیان اختلاف ہے اور اس سلسلے میں مختلف اقوال پائے جاتے ہیں مشہور قول یہ ہے کہ کل آئتیں ۶۶۳۶ ہیں جبکہ ۶۲۳۶ اور ۶۳۴۸ کے اقوال بھی ہیں اس لیے کہ بعض بسم اللہ کو ہر سورے کا جزء مانتے ہیں اور اسے ہر سورے کی پہلی آیت شمار کرتے ہیں جبکہ بعض اس بات کے قائل نہیں ہے اسی طرح بعض آیتوں کے وقف و ابتدا کے بارے میں اختلاف ہے جس کی وجہ سے آیتوں کی تعداد میں اختلاف خود بخود پیدا ہو جاتا ہے۔ آقائے جواد نقوی صاحب بھی انہیں میں سے کسی ایک قول کے قائل ہوں گے۔سجدہ زمین اور زمین سے اگنے والی چیزوں پر صحیح ہے جو کھائی پی اور پہنی نہ جاتی ہوں۔ اگر ان میں سے کوئی چیز دستیاب نہ ہو تو روئی کے کپڑے پر سجدہ کرنا درست ہے اگر وہ بھی نہ ہو تو معمولی کپڑے پر کیا جا سکتا ہے اور اگر وہ بھی میسر ہو سکے تو اس صورت میں ہاتھ کی پشت پر سجدہ کیا جا سکتا ہے وہ بھی اس صورت میں جب نماز کا وقت تنگ ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
source : www.abna.ir