اردو
Friday 22nd of November 2024
0
نفر 0

عشق امام حسین (ع) نے مجھے شیعہ کر دیا: عیسائی جوان

عشق امام حسین (ع) نے مجھے شیعہ کر دیا: عیسائی جوان

''ایوان میشنکو‘‘ نامی عیسائی جوان نے آیت اللہ سید کاظم نور مفیدی کے دفتر میں حاضر ہو کر شہادتین زبان پر جاری کی اور مذہب تشیع قبول کیا۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے شہر گرگان میں مقیم ایک عیسائی جوان، گزشتہ روز اس شہر کے امام جمعہ اور نمائندہ ولی فقیہ کے دفتر میں حاضر ہو کر دین مبین اسلام سے مشرف ہوا۔''ایوان میشنکو‘‘ نامی عیسائی جوان نے آیت اللہ سید کاظم نور مفیدی کے دفتر میں حاضر ہو کر شہادتین زبان پر جاری کی اور مذہب تشیع قبول کیا۔انہوں نے اسلام اور شیعہ مذہب قبول کرنے کی وجہ قرآن کریم کی تاثیر اور امام حسین علیہ السلام کا عشق قرار دیتے ہوئے کہا: دین اسلام کا مطالعہ اور اس کے عینی حقائق کا مشاہدہ کرنے کے بعد اسلام کو میں نے دین کامل پایا ہے اور دل کی گہرائیوں سے اسے اپنی ہدایت کے لیے انتخاب کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: امام حسین (ع) سے عشق ہمارے دلوں میں تھا اور ہے اس لیے کہ میں ہمیشہ سے محرم میں اس امام عزیز کی عزاداری میں شرکت کرتا ہوں اور ان کی کرامات سے مستفیض ہوتا ہوں۔آیت اللہ نورمفیدی نے بھی اس تازہ مسلمان ہوئے جوان سے اظہار محبت اور اس کی قدردانی کرتے ہوئے کہا: اگر آپ دل کی گہرائیوں سے ایمان لائے ہیں اور خداوند عالم کے تقرب اور اپنی ہدایت کے لیے اس دین کا انتخاب کیا ہے تو یقینا خدا کا لطف وکرم آپ کے شامل حال ہو گا۔گرگان کے امام جمعہ نے اس جوان کے لیے جس نے ابھی اللہ کی وحدانیت کا اقرار اور ائمہ اطہار(ع) کی ولایت کو دل سے قبول کیا دعائے خیر کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲

 


source : www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

امام ہادی علیہ السلام اور اعتقادی انحرافات کے ...
راویان حدیث
دماغ کي حيرت انگيز خلقت
جہالت و پستي، انسان کے دو بڑے دشمن
اسوہ حسینی
امام جعفر صادق علیہ السلام کی نصیحتیں
دعاء کمیل اردو ترجمہ کے ساته
اہمیت شہادت؛ قرآن وحدیث کی روشنی میں
امانت اور امانت داری
واقعہ کربلا سے حاصل ہونے والي عبرتيں (حصّہ دوّم )

 
user comment