ماہ رجب اسلامی سال کے تین بافضیلت ترین مہینوں میں سے ایک رجب، شعبان، رمضان، کہ تینوں مہینہ دوسرے مہینوں کے درمیان ایک خاص اہمیت کے حامل ہیں۔ نہ صرف اسلام میں بلکہ دوران جاہلیت میں بھی یہ مہینہ خاص احترام کے مالک تھے اور انہیں حرام مہینوں کہا جاتا تھا یعنی ان میں جنگ کرنا حرام ہوتا تھا۔ چونکہ ماہ رجب شروع ہوتے ہی تمام اسلحہ زمین پر رکھ دیا جاتا تھا اس لیے اسے " اصم " کہا جاتا تھا۔
رسول اکرم(ص) نے اس ماہ کی فضیلت کے بارے میں فرمایا ہے " «ألا إن رجب شهر الله الاصم و هو شهر عظيم و إنما سمي الاصم لانه لايقارنه شهر من الشهور حرمه و فضلا عندالله تبارک و تعالي»، «ألا ان رجب و شعبان شهراي و رمضان شهر امتي»، «الا و من صام من رجب يوما ايمانا و احتسابا استوجب رضوان الله الاکبر واطفي صومه في ذلک اليوم غضب الله»؛
یعنی اے لوگو! جان لو کہ ماہ رجب خدا کا مہینہ ہے اور یہ عظیم اور بافضیلت مہینہ ہے اس کے " اصم" نام رکھنے کی وجہ یہ ہے کہ کوئی مہینہ بھی خدا کے نزدیک اس کی فضیلت اور حرمت کی حد تک نہیں پہنچ سکتا۔ جان لو ماہ رجب اور ماہ شعبان دونوں میرے مہینہ ہیں اور ماہ رمضان میری امت کا مہینہ ہے۔
آگاہ ہو جاؤ جو بھی اس مہنیہ میں ایک دن خدا کی رضا کی خاطر روزہ رکھے گا خدا کی عظیم نعمت " رضوان الٰہی" کو حاصل کر لے گا۔ اور اس کا روزہ اس پر غصب خدا کو ٹھنڈا کرنے کا سبب بنے گا۔
جس چیز نے اس مہنیہ کی عظمت کو دوبالا کیا ہے وہ اہم مناسبتیں ہیں کہ جن میں سے دو بڑی مناسبتیں عید مبعث ہے ۲۷ رجب کو اور ولادت امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام ہے ۱۳ رجب کو،
اس مہینہ کی دوسری مناسبتیں بھی مندرجہ ذیل ہیں:
پہلی رجب
پانچویں امام حضرت محمد باقر علیہ السلام کی ولادت کی تاریخ ہے کہ آپ ایک رجب سن ۵۷ ھجری کو مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے۔ اپنی عمر کے چار سال اپنے جد بزرگوار امام حسین (ع) کے ساتھ گذارے، اور ۳۵ سال اپنے والد امام سجاد علیہ السلام کے ساتھ۔ امام سجاد کی شہادت کے بعد ۱۸ سال زندہ رہے کہ جو آپ کی امامت کی مدت ہے۔اور ۷ ذی الحجہ سن ۱۱۴ ھجری ۵۷ سال کی عمر میں شہید ہو گئے۔
دوسری رجب
دسویں امام علی بن محمدالنقی الھادی (ع) دوسری رجب یا پانچویں رجب سن ۲۱۲ یا ۲۱۴ ھجری کو مدینہ میں پیدا ہوئے اور بعض روایات کے مطابق تین رجب یا ۲۵ جمادی الثانی سن ۲۵۴ ھجری کو سامرا میں شہادت پر فائز ہوئے ۔
دسویں رجب
نویں امام حضرت محمد بن علی الجواد (ع) کی ولادت کی تاریخ ہے کہ آپ ماہ رجب کی دسویں تاریخ سن ۱۹۵ ھجری کو دنیا میں تشریف لائے۔
تہرویں رجب
حضرت علی (ع) کی ولادت کی تاریخ ہے آپ ۳۳ سال ھجرت سے پہلے خانہ کعبہ میں پیدا ہوئے۔ آپ پہلے اور آخری شخص تھے جن کی ولادت خانہ کعبہ میں ہوئی۔
پچیسویں رجب
حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کی شہادت کی تاریخ ہے آپ ۵۵ سال کی عمر میں ۱۸۳ میں زندان سندی بن شاھک میں ھارون الرشید کے حکم سے شہید ہوئے۔
ستائسویں رجب
عید بعثت، مسلمانوں کی عظیم عید ہے وہ دن جب رسول خدا بظاہر مقام رسالت پر فائز ہوئے۔اور نزول وحی کا سلسلہ شروع ہوا۔
source : http://www.j-fazel.com