اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل کی دعوت پر حرم مقدس کاظمین کے اعلی عہدہ داروں نے ایران کا دورہ کیا۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل حجۃ الاسلام و المسلمین آقائے اختری نے حرم کاظمین کے عہدہ داروں کو اس وقت ایران آنے کی دعوت دی تھی جب وہ عاشورہ کے موقع پر عراق میں تھے۔ اس ملاقات میں حرم مطہر کے اعلی عہدہ داروں نے امام رضا علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر منعقد کی جانے والے خصوصی مراسم عزاداری میں شرکت کی خواہش ظاہر کی تھی جس کے بعد انہیں اس موقع پر ایران آنے کی دعوت دی گئی تھی۔
حرم کاظمین کے اعلی عہدہ دار گزشتہ روز مشھد مقدس کے ایئر پورٹ پر پہنچے جہاں اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی کے بین الاقوامی امور کے عہدہ دار آقائے سالار نے ان کا استقبال کیا۔
کاظمین سے آئے ہوئے وفد میں حرم مطہر کے متولی ڈاکٹر جمال عبد الرسول الدباغ، حرم کی انتظامیہ کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر محمد علی عبد العظیم، حرم مطھر کے دفتر کے سربراہ سید حیدر رشید اور بین الاقوامی شعبہ کے عہدہ دار شیخ حسن آل طہ بھی شامل ہیں۔
عراق سے آئے ہوئے مہمان مشھد مقدس کی زیارت کے بعد قم میں حرم حضرت معصومہ (ع) کی زیارت کریں گے اور اس کے بعد مراجع عظام سے ملاقات کریں گے جبکہ قم میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے دفتر کا بھی دورہ کرے گی۔
source : www.abna.ir