اردو
Friday 22nd of November 2024
0
نفر 0

حضرت معصومہ(س) کا یوم وفات، پورا ایران سوگوار

حضرت معصومہ(س) کا یوم وفات، پورا ایران سوگوار

جناب فاطمہ معصومہ قم سلام اللہ علیھا کے یوم وفات کے موقع پر پورا اسلامی جمہوریہ ایران سوگوار و عزادار ہےجناب فاطمہ معصومہ قم کے یوم وفات کی مناسبت سے جمعےکی رات سے ہی قم میں آپ کے حرم مطہر اور اسی طرح مشہد مقدس میں حضرت امام رضاعلیہ السلام کے حر م میں مجالس عزا اور نوحہ وماتم کا سلسلہ جاری ہے - ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں سے خبر ہے کہ بی بی معصومہ قم کے یوم وفات پر ہرجگہ مجالس برپاہورہی ہیں - قم اور مشہد مقدس میں عزاداروں اور زائرین کا جم غفیر ہے جو بی بی معصومہ قم کی غمناک رحلت پر عزاداری کررہے ہیں - فرزندرسول حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کی دخترگرامی اور حضرت امام رضا علیہ السلام کی خواہرمکرمہ جناب فاطمہ معصومہ نے بارہ سو پینتیس سال قبل دس ربیع الثانی کو قم میں وفات پائي - جناب فاطمہ معصومہ اپنے برادرگرامی حضرت امام رضا علیہ السلام کے مدینے سے خراسان آنے کے ایک سال بعد ان سے ملنے کی غرض سے مدینے سے خراسان کے لئے نکلیں لیکن راستے میں قم میں قیام فرمایا اور سترہ روز تک قیام کرنے کے بعد علالت اور بعض روایتوں کے مطابق دشمنوں کے ذریعے زہر دئے جانے کے نتیجے میں اس دنیا سے رخصت ہوگئيں - بی بی معصومہ قم کا روضہ آج پوری دنیا کے مسلمانوں کے لئے عظیم زیارتگاہ ہے اور آپ کے وجود کی برکت سے ہی قم میں عالمی سطح کی شاندار دینی درسگاہ ہے جو دنیا کے گوشہ و کنار سے آنےوالے تشنگان علم و معرفت کو سیراب کررہی ہے -


source : www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

رسولِ اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کا زندگی ...
احادیث حضرت علی (ع) کی اطاعت کو واجب بتاتی ہیں
کمال ایمان کے مراتب
اهدِنَــــا الصِّرَاطَ المُستَقِيمَ ۶۔ همیں ...
انسانی زندگی پر قیامت کا اثر
حضرت زینب (س) عالمہ غیر معلمہ ہیں
اہلِ حرم کا دربارِ یزید میں داخلہ حضرت زینب(ع) کا ...
لڑکیوں کی تربیت
جناب سبیکہ (امام محمّد تقی علیہ السلام کی والده )
عبادت،نہج البلاغہ کی نظر میں

 
user comment