اردو
Friday 15th of November 2024
0
نفر 0

ایران: میں محمد رسول اللہ (ص) نامی فیلم کی رونمائی

ایران: میں محمد رسول اللہ (ص) نامی فیلم کی رونمائی

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محمد رسول اللہ نامی فیلم کی رونمائی کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے وزيرثقافت و ہدایت، صدرمملکت کے مشیر، اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈیو ٹیلی ویژن کے ادارے آئی آر آئی بی کے سربراہ، فلمی صنعت کے ادارے کے سربراہ سمیت مختلف ثقافتی شعبے سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور عہدیداران موجود تھے- فیلم محمد رسول اللہ (ص) کی رونمائی کے موقع پر ایران کے وزيرثقافت و ہدایت علی جنتی نے اس فیلم کواسلامی جمہوریہ ایران کی قابل فخر فیلم قرار دیا- علی جنتی نے مہرنیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ محمدرسول اللہ (ص) نامی فیلم موضوع و مضمون کے لحاظ سے ایسا شاہکار ہے جس کی مثال، اسلامی جمہوریہ ایرن میں بننے والی فلموں میں بہت کم ملتی ہے-
محمد رسول اللہ (ص) نامی فیلم کا عظیم پروجیکٹ تین مرحلوں پر مشتمل ہے- اس فلم میں پیغمبراسلام (ص) کی سیرت کے مختلف پہلؤوں کا جائزہ لیاگیا ہے- فیلم کا پہلا مرحلہ پیغمبراسلام (ص) کے بچپن کے سماجی حالات اور اس زمانے سے شروع ہوتا ہےجسے تاريخ میں دور جاہلیت سے یاد کیا جاتا ہے، اس مرحلے میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بارہ سال تک پر میحط ہے- داستان کا باقاعدہ آغاز پیغبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے آپ کے چچا ابولہب کے بغض وحسد سے ہوتا ہے- فلم محمد ایران میں بننے والی اب تک کی مہنگي ترین فلم ہے اور اس کے لئے ایک وسیع و عریض علاقے میں مکے اور مدینے کی منظر کشی کی گئ ہے جو بذات خود ایک اہم اور قابل دید مقام ہے کہ جو دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے-


source : www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

امام حسن عسکری(ع)کی شہادت پر امام زمانہ(ع)کی خدمت ...
اہل بیت درخت طوبیٰ کے مصداق ہیں
بزرگوں کی قبروں کا احترام
تربت حسینی کی فضیلت
ولایت فقیہ کا سلسلہ کہاں سے شروع ہوا؟
اخلاق کی قسمیں
آسمانی کتابوں کی روشنی میں صیہونیستوں کی سرنوشت
فريقين كى دو كتابيں
عوام قرآن سے سبق حاصل کريں
حضرت نوح(ع) کی کشتی میں سوار ہونے والا پہلا اور ...

 
user comment