اردو
Monday 22nd of July 2024
0
نفر 0

گرمیوں میں قدرت کا خاص تحفہ

: گرمی کے موسم کی آمد کے ساتھ ہی بازاروں میں تربوز بھی نظر آنا شروع ہوجاتے ہیں۔ بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے خوش خبر ی ہے کہ 6 ہفتے مسلسل تربوز کا استعمال بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ ذائقے اور رس سے بھرے اس پھل کے
گرمیوں میں قدرت کا خاص تحفہ

 گرمی کے موسم کی آمد کے ساتھ ہی بازاروں میں تربوز بھی نظر آنا شروع ہوجاتے ہیں۔ بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے خوش خبر ی ہے کہ 6 ہفتے مسلسل تربوز کا استعمال بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

ذائقے اور رس سے بھرے اس پھل کے بارے میں ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ تربوز کا کثرت سے استعمال بلند فشار خون کے مریضوں کے لیے انتہائی مفید ہوتاہے۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ غذائیت سے بھرپور تربوز بلند فشارخون”ہائی بلڈ پریشر” کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

فلوریڈا اسٹیٹ یونیورسٹی کے  تحت تربوز کے فوائد پر تحقیق کروائی گئی جس میں  یہ بات سامنے آئی ہے کہ 6 ہفتے تک تربوز کو مسلسل استعمال  کرنے سے بلڈ پریشر  کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

تحقیق میں کہا گیا ہے کہ تربوز میں وٹامین اے ، بی 6 اور وٹامین سی کی کثیر تعداد موجود ہوتی ہے جب کہ فائبر ،پوٹاشیم  اور پاورفل اینٹی اوکسیڈنٹ بھی کی موجودگی اس کی افادیت میں مزید اضافہ کرتی ہے۔


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

تولّا اور تبرّا کیوں اور کیسے؟
اْمید ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔
اچھے گھر کا پر سکون ماحول
حرمت شراب' قرآن و حدیث کی روشنی میں
عاشق علی میثم تمار کی شہادت نمونہ حق گوئی ہے
لعان
کربلا حافظے کی امانت اور یاداشت کا سرمایہ ہے
یزیدی آمریت – جدید علمانیت بمقابلہ حسینی حقِ ...
دھشتگردی اور اسلام
جھوٹ

 
user comment