اردو
Monday 22nd of July 2024
0
نفر 0

بی بی معصومہ (س) کی ولادت کا جشن، عشرہ کرامت کا آغاز

اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس شہر قم میں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کی ولادت با سعادت کے جشن سے عشرہ کرامت کا آغاز ہو گیا ہے۔ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے آستانہ مقدس کے ‎ثقافتی امور کے انچارج حجت الاسلام و المسلمین احمدی نے بتایا ہے کہ حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضہ اقدس کے خادموں کے حضرت فاطمہ معصومہ علیھاالسلام کے روضہ مبارک کے امام رضا صحن میں داخلے کے ساتھ ہی عشرہ کرامت کی خصوصی تقریبات کا آغاز ہو گیا۔ واضح رہے کہ یکم ذیقعدہ
بی بی معصومہ (س) کی ولادت کا جشن، عشرہ کرامت کا آغاز

اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس شہر قم میں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کی ولادت با سعادت کے جشن سے عشرہ کرامت کا آغاز ہو گیا ہے۔
 
حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے آستانہ مقدس کے ‎ثقافتی امور کے انچارج حجت الاسلام و المسلمین احمدی نے بتایا ہے کہ حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضہ اقدس کے خادموں کے حضرت فاطمہ معصومہ علیھاالسلام کے روضہ مبارک کے امام رضا صحن میں داخلے کے ساتھ ہی عشرہ کرامت کی خصوصی تقریبات کا آغاز ہو گیا۔ واضح رہے کہ یکم ذیقعدہ کو حضرت فاطمہ معصومہ علیھا السلام اور گیارہ ذیقعدہ کو حضرت امام رضا علیہ السلام کی ولادت باسعادت ہوئی تھی اس کے پیش نظر اسلامی جمہوریہ ایران میں یکم ذیقعدہ سے گیارہ ذیعقدہ تک کے ایام عشرہ کرامت کے نام سے منائے جاتے ہیں۔ حضرت فاطمہ معصومہ علیھا السلام کی شب ولادت با سعادت کی مناسبت سے جمعے اور ہفتے کی درمیانی رات قم المقدس میں چراغاں کیا گیا اور ہر طرف خوشی و مسرت کا ماحول تھا۔ حضرت فاطمہ معصومہ یکم ذیقعدہ سنہ ایک سو تہتّر ہجری قمری میں مدینہ منورہ میں پیدا ہوئیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کا ریڈیو اور ٹی وی کا ادارہ آئی آر آئی بی اپنے تمام سامعین، قارئین اور ناظرین کو حضرت فاطمہ معصومہ علیھا السلام کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے مبارک باد پیش کرتا ہے۔


source : irib.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

اْمید ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔
اچھے گھر کا پر سکون ماحول
حرمت شراب' قرآن و حدیث کی روشنی میں
عاشق علی میثم تمار کی شہادت نمونہ حق گوئی ہے
لعان
کربلا حافظے کی امانت اور یاداشت کا سرمایہ ہے
یزیدی آمریت – جدید علمانیت بمقابلہ حسینی حقِ ...
دھشتگردی اور اسلام
جھوٹ
نزولِ قرآن اور عظمتوں والی رات…. شبِ قدر

 
user comment