اردو
Saturday 23rd of November 2024
0
نفر 0

کربلا کا اہم پیغام؛ ’’ظالم کے خلاف آواز اٹھائی جائے اور مظلوم کی آواز پر لبیک کہی جائے‘

ہندوستان کے دار الحکومت دہلی میں اہل بیت(ع) اسمبلی ہندوستان کی جانب سے منعقدہ پیغام عاشورہ کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل نے مسلمانوں کے درمیان اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ اتحاد وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے۔

آیت اللہ محمد حسن اختری نے پیغام عاشورہ کے سائے میں پیغام اتحاد کو عام کرنے کی تاکید کی اور کہا: کربلا کا پیغام دنیا میں امن و امان اور وحدت و اتحاد قائم کرتا ہے واقعہ کربلا نے انسانی افکار کو نئی روح اور زندگی عطا کی ہے۔ راہ خدا پر جینے کا سلیقہ اور مرنے کا ہنر سکھایا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کربلا کا سب سے عظیم پیغام یہی ہے کہ ظالم کے خلاف آواز اٹھائی جائے اور مظلوم کے ساتھ اظہار ہمدردی کی جائے۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ ہمیں اسلام دشمن سازشوں خاص طور سے داعش جیسی گمراہ کن تنظیموں سے بہت ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔۔
پیغام عاشورہ کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی کے ہندوستان میں نمائندے حجۃ الاسلام آقائے مھدی مھدوی پور نے محرم کو مقصد شہادت امام حسین(ع) کو پہنچانے کا بہترین موقع قرار دیا اور کہا کہ محرم اور عاشورہ سے زیادہ سے زیادہ اسلامی اقدار کو عام کرنے، وحدت و اخوت کو بڑھاوا دینے اور اصحاب حسینی کے پیغام کو عام لوگوں تک پہنچانے کے لیے استفادہ کیا جائے۔

source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

عظمت صديقہ طاہرہ زينب کبريٰ
دعائے استقبال ماہ رمضان
تلاوت قرآن کی شرائط
توبہ'' واجب ِفور ی''ہے
حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا
شرک اور اس کی اقسام
فرامین مولا علی۳۷۶ تا ۴۸۰(نھج البلاغہ میں)
اھداف عزاداری امام حسین علیه السلام
انسانیت بنیاد یا عمارت
اخلاق ،قرآن کی روشنی میں

user comment