اردو
Monday 23rd of December 2024
0
نفر 0

ماہ محرم کو ماہ معرفت حسینیت اور ماہ معرفت انسانیت منانے کا اعلان

جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی نے کہا ہے کہ ہم ماہ محرم کو ماہ معرفت انسانیت کے نام سے منائیں گے، کیونکہ کہ خانوادہ عصمت و طھارت نے اپنی قیمتی جانیں قربان کرکے تاریخ انسانیت میں عظیم داستانیں رقم کیں۔ اب مولا حسین علیہ السلام کے ن
ماہ محرم کو ماہ معرفت حسینیت اور ماہ معرفت انسانیت منانے کا اعلان

جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی نے کہا ہے کہ ہم ماہ محرم کو ماہ معرفت انسانیت کے نام سے منائیں گے، کیونکہ کہ خانوادہ عصمت و طھارت نے اپنی قیمتی جانیں قربان کرکے تاریخ انسانیت میں عظیم داستانیں رقم کیں۔ اب مولا حسین علیہ السلام کے نام لیوا اور چاہنے والوں کے پاس حسینیت مشعل راہ ہے، جس کے ذریعے انسانیت کی خدمت کی جاسکتی ہے، حسینیت ہی وہ صراط مستقیم ہے جس پہ چل کر انسان حسینیت کی معراج پاسکتا ہے۔ مرکزی آرگنائزر جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان نے اس ماہ محرم کو ماہ معرفت حسینیت اور ماہ معرفت انسانیت کے عنوان سے منانے کا اعلان کیا ہے، انہوں نے ملک بھر میں اپنی تمام آرگنائزرز کو ضروری ہدایات جاری کی ہیں کہ:
1) مقامی سطح پر نظم و ضبط قائم رکھنے کے لئے جعفریہ ڈسپلن کمیٹی تشکیل دیں، جس میں جے ایس او طالبات کی ممبران کو مختلف ذمہ داریاں سونپی جائیں۔
2) اپنی یونیورسٹیز اور کالجز میں تعارف امام حسین ؑ دیجئے بذریعہ گروپ ڈسکشنز۔
3) مجالس امام حسین ؑ میں شرکت کیجئے اور وہاں نظم و ضبط کا اجرا کیجئے۔
4) جے ایس او طالبات پاکستان کی جانب سے لٹریچر تقسیم کریں۔
5) حسین ؑ انسانیت کے علمبردار کے موضوع پر تقاریر و علمی مباحثے منعقد کئے جائیں۔
6) انٹرنیٹ اور اخبارات میں مقالے، خطوط اور بیانات دے کر مولا حسین ؑ کے ایام کو منایئے۔
7) بچیوں کے درمیان حسینؑ انسانیت کے علمبردار کے موضوع پر ڈرائنگ اور پینٹنگ کا مقابلہ کروائیں۔
سیدہ سدرہ نقوی نے کہا ہے کہ ہم امید کرتے ہیں کہ خواہران جے ایس او طالبات پاکستان مندرجہ بالا ہدایات پہ عمل کرکے پیغام جناب امام حسین علیہ السلام عام کریں گی۔


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

تربیت کا اثر
امام کے معصوم ھونے کی کیا ضرورت ھے اور امام کا ...
انسانی زندگی پر معاد کے آثار و فوائد
انبیاء الہی کی حمایت اور ان کی پیروی
امام کي شخصيت اور جذبہ
اسلام میں عورت کا حق وراثت
میلاد النبی ؐ اور ہفتہ وحدت کی اہمیت و افادیت
عالمی پیمانے پر اسلامی تبلیغ
لیلۃ الرغائب؛ آرزؤوں کی شب اور دعا و مناجات کی رات
قرآن تمام مشکلوں کا حل

 
user comment